تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 22 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 22

تاریخ احمدیت۔جلد 24 22 سال 1967ء کئے۔آپ نے کہا وقف جدید کی تحریک اللہ تعالیٰ کے فضل سے روز بروز اپنا قدم بڑھا رہی ہے لیکن سید نا حضرت فضل عمر مصلح موعود کے اندازہ اور آپ کی خواہش سے ابھی بہت پیچھے ہے۔اس کی وجہ مالی وسائل کی کمی اور موزوں تعداد میں واقفین زندگی کا نہ ہونا ہے۔۔بعدا زاں حضرت مولا نا عبدالرحمن صاحب فاضل نے حسب ذیل معلمین میں انعامات اور سندات تقسیم فرما ئیں۔ا۔تربیتی کلاس کے امتحان میں اول۔مولوی گل محمد صاحب ( یہ امر قابل ذکر ہے کہ آپ ہر مضمون میں اول رہے۔) دوم : صو بیدا ر سراج الدین صاحب سوم :۔ڈاکٹر منیر احمدمحمود صاحب ۲۔بیعتوں کے لحاظ سے اوّل:۔سلطان احمد صاحب ملک دوم :۔ڈاکٹر غلام محمد حق صاحب سوم :۔حکیم محموداحمد صاحب انعامات تقسیم فرمانے کے بعد حضرت صاحب صدر نے معلمین سے خطاب کرتے ہوئے وقف جدید کی کارگزاری پر خوشی کا اظہار فرمایا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کام میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کا سفر نخلہ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۶۷ء کو چند یوم کے لئے حضور نخلہ تشریف لے گئے۔اس دوران محترم مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحب کو حضور انور نے امیر مقامی مقرر فرمایا۔ایک ہفتہ نخلہ میں قیام کے بعد مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۶۷ء کو پونے دو بجے بعد دو پہر حضور انور بذریعہ موٹر کار ربوہ واپس تشریف لے آئے۔اہل ربوہ نے محترم مولانا ابوالعطاء صاحب امیر مقامی کی زیر قیادت لاری اڈہ سے قصر خلافت تک سڑک کے ساتھ ساتھ قطار در قطار ایستادہ ہو کر حضور انور کے استقبال میں شریک ہونے کی سعادت حاصل کی۔