تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 20
تاریخ احمدیت۔جلد 24 20 سال 1967ء گئے۔تانگہ بانوں کو عارضی اجازت نامے جاری کئے گئے۔اور اُن کے لئے مختلف محلہ جات کے نرخ مقرر کئے گئے۔اس شعبہ کا کام مکرم عبد الرزاق صاحب کی زیر نگرانی انجام پذیر ہوا۔جلسہ کے اوقات میں دکانوں کے بند کروانے کا انتظام بھی اس شعبہ نے کیا۔نظامت مہمانانِ خاص اس نظامت کے ناظم ڈاکٹر سید سلطان محمود صاحب شاہد تھے۔اس شعبہ کے ذمہ بعض مخصوص قسم کے مہمانوں کی مہمان نوازی تھی۔اس شعبہ کے تحت آٹھ احمدی اور آٹھ غیر احمدی احباب کے قیام و طعام اور بستروں کا انتظام تھا۔جو مناسب رنگ میں کیا گیا۔ان غیر احمدی دوستوں میں پریس اور ٹیلیویژن کے نمائندے شامل تھے۔ان کے علاوہ پولیس اور ٹیلیفون کے محکمہ جات کے افسران کے لئے بھی کھانا تیار کر وایا جاتا رہا۔جس کی تعداد روزانہ ۵۲ رہی۔نظامت مہمان نوازی مہمانوں کی فرودگاہوں میں کھانا کھلانے اور دوسری ضروری خدمات کے لئے تمام فرودگاہوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ا۔نظامت دار الصدر و دار الرحمت ناظم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب اس نظامت کے زیر انتظام مندرجہ ذیل فرودگا ہیں تھیں۔(i)۔ایوان محمود (ii)۔دارالضیافت (iii) - دفاتر انصار اللہ مرکزیہ (iv)۔پرائمری سکول دار الرحمت ۲۔نظامت دار العلوم : ناظم چوہدری محمد علی صاحب ایم اے اس نظامت کے زیر انتظام مندرجہ ذیل فرودگا ہیں تھیں۔(i) جامعہ احمد یہ مع ہوٹل جامعہ احمدیہ (i) تعلیم الاسلام کا لج مع فضل عمر ہوٹل (ii) تعلیم الاسلام ہائی سکول معہ ہوسٹل و بشیر ہال۔۔نظامت مہمان نوازی مستورات :۔ناظمہ محترمہ نصیرہ بیگم صاحبہ اہلیہ صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب اس نظامت کے سپر دمندرجہ ذیل فرود گا ہیں تھیں۔