تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 198 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 198

تاریخ احمدیت۔جلد 24 198 سال 1967ء مسلمہ کی ایک مثال تمہارے سامنے رکھتا ہوں کہ مغربی افریقہ کے ایک دوست نے ایک خواب دیکھی جس کا تعلق مشرقی افریقہ سے تھا یعنی اس خواب کا تعلق ایک ایسے ملک سے تھا جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ بہت پریشان تھا جب وہ خواب مجھے پہنچی تو مجھے اس خواب کی تعبیر کا علم تھا۔ایک شخص کے متعلق میں سوچ رہا تھا کہ اسے مشرقی افریقہ بھجوا دیا جائے اور اس خواب میں یہ بتایا گیا تھا کہ اسے وہاں نہ بھجواؤ۔حالانکہ میرے اس ارادہ کا علم میرے سوا اور بعض دوسرے متعلق افراد کے سوا کسی کو نہیں تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق مغربی افریقہ کے ایک دوست کو اطلاع دی اور اس نے پھر مجھے لکھ دیا۔“ آخر پر دعا کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: ہمیں اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کا شکر ہر وقت بجالاتے رہنا چاہئے تا کہ وہ اپنے فضلوں کو پہلے سے بھی زیادہ بارش کے قطروں کی طرح ہم پر نازل کرے اور ہمیں وہ دنیا کے لئے ایک نمونہ بنائے ہماری تمام کمزوریوں کو دور کرے اور ہمیں ہماری اپنی غفلتوں سے بچائے۔ہم خود بھی اپنی غفلتوں سے بچ نہیں سکتے جب تک وہ فضل نہ کرے اور جب بھی دنیا کے ساتھ علم کے میدان میں یا کسی اور میدان میں مقابلہ ہو تو وہ ہمارے پیچھے کھڑا ہو اور جس طرح اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصرت کا اعلان کرتے ہوئے مخالف دشمنوں کو کہا تھا ” مجھ سے لڑ واگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے۔ہمارے کان بھی اس کی یہ میٹھی آواز سنتے رہیں کیونکہ جو خدا کا بندہ ہو جاتا ہے اس کے لئے خدا تعالیٰ اپنی قدرتوں کے نشان دکھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنا حقیقی بندہ بنائے۔166 حضور انور کا مجلس انصار اللہ ربوہ کی استقبالیہ تقریب سے پُر معارف خطاب سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثالث کے اعزاز میں دوسری استقبالیہ تقریب مجلس انصار اللہ ربوہ کی طرف سے ے تمبر ۱۹۶۷ء کوانصار اللہ ہال میں منعقد ہوئی۔اس میں مولوی ابوالمنیر نورالحق صاحب زعیم اعلیٰ انصار اللہ ربوہ نے سپاسنامہ پیش کیا۔اسپاسنامہ پیش کئے جانے کے بعد حضرت خلیفۃ اسیح 153