تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 166
تاریخ احمدیت۔جلد 24 166 سال 1967ء عالم صاحب خالد قائم مقام نائب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ، سید میر محمود احمد صاحب ناصر نمائندہ لجنه اماءاللہ مرکز یہ اور پروفیسر حمید اللہ صاحب قائم مقام صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے حضور کی خدمت میں باری باری حاضر ہو کر حضور کو ہار پہنائے اور مصافحہ کا شرف حاصل کیا۔حضرت مولوی محمد دین صاحب صدر صدرانجمن احمد یہ حضور کے استقبال کے لئے اسٹیشن پر موجود تھے۔لیکن چونکہ پیرانہ سالی کے باعث کھڑے ہو کر ہار پہنانا آپ کے لئے ممکن نہ تھا۔اس لئے آپ کے ارشاد پر آپ کی طرف سے میاں عبدالحق صاحب رامہ ناظر بیت المال ( آمد) نے حضور کو ہار پہنانے کی سعادت حاصل کی۔اس دوران ہزاروں ہزار احباب اپنی اپنی جگہ پر احتراماً کھڑے رہے۔اس کے بعد حضور امیر مقامی صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب اور استقبال کرنے والے دیگر نمائندہ احباب کی معیت میں اسٹیشن کے برآمدہ میں، جو پلیٹ فارم سے خاصا اونچا ہے تشریف لائے۔وہاں حضور کی زیارت سے شرف یاب ہونے پر احباب نے ایک بار پھر پُر جوش نعرے بلند کئے۔حضور نے احباب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: وو جان سے عزیز احباب جماعت ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت کو ان ایام میں بے انتہاء دعا ئیں کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے اور اپنے فضل سے اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کو قبول فرمایا۔میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب احباب کو بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین اس مختصر دعائیہ خطاب کے بعد حضور نے ایک دفعہ پھر احباب کو مخاطب کرتے ہوئے السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکانہ فرمایا۔اس پر تمام فضاء علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ کی آوازوں سے گونج اٹھی۔اس وقت بہت سے احباب پر رقت کا عالم طاری تھا۔اور وہ زیر لب دعائیں کرنے میں مصروف تھے۔اسٹیشن سے باہر تشریف لا کر حضور نے موٹر کار میں سوار ہونے سے قبل اسٹیشن کی بیرونی سڑک کے دورویہ کھڑے ہوئے احباب کی طرف ہاتھ ہلا کر ان کے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اور اھلاً وسهلا و مرحبا کے پُر جوش نعروں کا جواب دیا۔حضور کی کا راسٹیشن سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوئی۔حضور کی کار کے آگے آگے دو جیپیں تھیں۔ان میں سے اگلی جیپ میں چوہدری محمد صدیق صاحب صدر عمومی لوکل انجمن احمد یہ ربوہ بعض خدام کے ہمراہ بیٹھے خیر مقدمی نعرے لگواتے جاتے تھے۔