تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 165
تاریخ احمدیت۔جلد 24 165 سال 1967ء ۲۴ / اگست کو چناب ایکسپریس نے پروگرام کے مطابق شام کو 4 بجکر ۲۳ منٹ پر ربوہ پہنچنا تھا اور اس امر کی پیشگی اطلاع مل چکی تھی کہ گاڑی تقریباً پچاس منٹ لیٹ ہے۔پھر بھی احباب پانچ بجے سہ پہر مساجد میں نماز عصر ادا کرنے کے بعد جوق در جوق ریلوے اسٹیشن اور پھر وہاں سے قصر خلافت تک کے راستے پر پہنچنے شروع ہو گئے۔پلیٹ فارم پر صرف صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد، ناظر ، وکلاء صاحبان صدرانجمن احمدیہ و تحریک جدید ، وقف جدید، امراء صاحبان اضلاع ، نائب ناظران و نائب وكلاء، انصار اللہ مرکز یہ وخدام الاحمدیہ مرکزیہ کی مجالس عاملہ کے اراکین نیز محلہ جات کے چیدہ چیدہ احباب کو جگہ دی گئی تھی۔یہ سب احباب اپنی اپنی مقررہ جگہوں پر غروب آفتاب کے بعد گاڑی آنے کے وقت تک ایستادہ رہے۔اس طرح جملہ دیگر ہزاروں ہزار احباب سٹیشن سے قصرِ خلافت تک کے راستہ پر دو رویہ قطاروں میں کھڑے گھنٹوں حضور کی تشریف آوری کا انتظار کرتے رہے۔وہ سب حضور کو خوش آمدید کہنے اور حضور کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھے۔نہایت ذوق و شوق کے عالم میں قریباً دو گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد ٹھیک ے بجکر 10 منٹ پر جبکہ دن غروب ہو چکا تھا اور اسٹیشن روشنی کے خصوصی انتظامات کی وجہ سے جگمگ جگمگ کر رہا تھا۔ڈور سے گاڑی کی روشنی نظر آئی۔روشنی نظر آنے کی دیر تھی سراپا انتظار ہزاروں احباب میں خوشی ومسرت کی ایک نئی لہر دوڑ گئی اور سارا اسٹیشن الحمد للہ الحمد للہ کی زبانوں سے بے اختیار نکلنے والی آوازوں سے گونجنے لگا۔گاڑی کے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہوتے ہی تمام فضا علی الترتيب السلام عليكم ، اهلا وسهلا ومرحباً، الله اکبر، اسلام زندہ باد، احمدیت زندہ باد، حضرت خلیفتہ المسیح الثالث زندہ باد، اہلِ مغرب کو کامیاب دعوتِ اسلام مبارک ہو کے پر جوش نعروں سے گونج اُٹھی۔یہ نعرے پروگرام کے مطابق قاضی عزیز احمد صاحب نے لاؤڈ سپیکر پر سے لگوائے۔پُر جوش نعروں کی گونج میں گاڑی اسٹیشن پر آکر ر کی۔حضور پر نور گاڑی سے باہر تشریف لائے۔امیر مقامی صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب نے آگے بڑھ کر حضور کا استقبال کیا اور حضور کو پھولوں کا ہار پہنایا۔حضور نے آپ کو مصافحہ کا شرف عطا فرمایا۔ازاں بعد علی الترتیب حضرت مولوی محمد دین صاحب صدر صدر انجمن احمدیہ، میر داؤ داحمد صاحب قائم مقام وکیل اعلیٰ تحریک جدید، چوہدری محمد صدیق صاحب ایم اے صدر عمومی لوکل انجمن احمد یہ ربوہ، جناب مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعتہائے احمد یہ سابق صوبہ پنجاب و بہاولپور، پروفیسر محبوب