تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 101 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 101

تاریخ احمدیت۔جلد 24 101 سال 1967ء اسی طرح جرمن اور سوئس پریس کی طرح ڈچ اخبارات میں بھی حضور کی آمد اور حضور کے نظریات وافکار کا وسیع پیمانے پر پراپیگنڈہ ہوا۔اور نہایت عمدہ جذبات و تاثرات کا اظہار ہوا۔حضور اقدس کی ہالینڈ میں آمد کی خبر کو حضور کی تشریف آوری سے پہلے ہی ملکی پریس نے بڑی اہمیت اور دلچسپی کے ساتھ اپنے کالموں میں جگہ دی۔چنانچہ ایمسٹر ڈیم کا ایک مقبول اور کثیر الاشاعت روز نامه HET PAROOL اپنی ۳ جولائی کی اشاعت میں مسلم لیڈر کی ہیگ میں آمد کے جلی عنوان کے تحت رقمطراز ہے:۔”جماعت احمدیہ جس کا مرکز پاکستان میں ہے کے امام مرزا نا صراحد صاحب خلیفہ المسح الثالث مؤرخہ ۱۴ جولائی کو مسجد مبارک ہیگ میں تشریف لا رہے ہیں تا وہ افراد جماعت (احمدیہ ) اور دیگر اسلام سے ہمدردی رکھنے والے احباب سے مل سکیں۔۔پھر اخبار مذکورلکھتا ہے:۔’ جماعت احمدیہ ۱۸۸۹ء سے قائم ہے اور سارے عالم اسلام میں ایک ہی ایسی منظم جماعت ہے جو تبلیغ اسلام کی مہم کو چلا رہی ہے۔“ کم و بیش ایسے ہی مضمون کی خبر اہتمام سے ملک کے بعض اور لیڈنگ روز ناموں میں بھی شائع ہوئی جن میں سے مندرجہ ذیل روزنامے قابلِ ذکر ہیں:۔HET VADERLAND یہ ہیگ کا روز نامہ تعلیم یافتہ طبقہ کا مقبول ترین اخبار ہے۔اس کا ایک حصہ انگریزی میں بھی ہوتا ہے۔چنانچہ انگریزی کے حصہ میں بھی یہ خبر شائع ہوئی۔HAAGSCHE COURANT یہ اخبار ہیگ کا سب سے کثیر الاشاعت اخبار ہے اور ہر طبقہ میں پڑھا جاتا ہے۔NIEUWE HAAGSCHE COURANT یہ بھی ہیگ کا روز نامہ ہے اور کیتھولک طبقہ میں بہت مقبول ہے۔ALGEMEEN ALGEMEEN HANDELSBLAD☆ DAGBLAD میں بھی حضور کی آمد کی خبر اہتمام سے شائع ہوئی۔یہ دونوں اخبارایمسٹر ڈیم کے ہیں۔دوسرا اخبار ہالینڈ کے تجارتی حلقہ میں خاصہ مقبول ہے۔