تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 102
تاریخ احمدیت۔جلد 24 102 سال 1967ء حضور کی ہالینڈ میں آمد پر اخبارات میں جو تاثرات اور مضامین شائع ہوئے وہ مختصر ادرج ذیل کئے جاتے ہیں :۔ایمسٹر ڈیم کا ایک کثیر الاشاعت اور بہت اثر رکھنے والا اخبار ALGEMEEN HANDELSBLAD اپنی ۱۵ جولائی کی اشاعت میں یہ عنوان قائم کرتا ہے کہ خلیفة المسیح الثالث" مسجد ہیگ میں ایک پرکشش شخصیت ان عناوین کے تحت اخبار مذکورلکھتا ہے:۔کل دو پہر مسجد بیگ میں امام جماعت احمد یہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کے اعزاز میں ایک عظیم الشان ریسیپشن دی گئی۔ہالینڈ میں آپ کی یہ آمد عین اس وقت ہوئی جبکہ اس مشن کو قائم ہوئے ۲۰ سال ہو رہے ہیں۔جیسا کہ ۱۹۵۵ء میں آپ سے پہلے امام جماعت مسجد ہیگ کی تعمیر کے وقت یہاں تشریف لائے تھے۔آپ ۲۱ جولائی کو یورپ کی چھٹی مسجد کے افتتاح کے لئے کوپن ہیگن تشریف لے جارہے ہیں۔آپ کی بڑی سفید پگڑی اور بزرگانہ سفید داڑھی سے جو آپ کے چہرہ کو مزین کئے ہوئے ہے آپ کی شخصیت خوب نمایاں ہوتی ہے۔آپ کی آنکھوں میں بچہ کی سی معصومیت کی جھلک ہے۔آپ اسلام کو صلح اور آشتی کا مذہب سمجھتے ہیں۔آپ کا ایمان ہے کہ احمد بیت اس زمانہ کے لئے خدا تعالیٰ کا پیغام ہے۔آپ کے نزدیک مغربی ممالک کو دو میں سے ایک بات ضرور اختیار کرنا ہوگی۔یا تو وہ اسلام قبول کر لیں اور یا مٹ کر خاک ہونے کے لئے تیار ہو جائیں۔“ اخبار مذکور نے اپنے اس بیان کو حضور اقدس کے ایک بڑے فوٹو کے ساتھ مزین کیا ہے جو ایک اخبار بین کی نظر کو خاص طور پر اپنی طرف جذب کر لیتا ہے۔اسی طرح ایمسٹرڈیم کا ایک مشہور اخبار HET VRIJE VOLK اپنی ۱۵ جولائی کی اشاعت میں حضور اقدس کا ایک بڑا فوٹو دے کر اس کے نیچے لکھتا ہے:۔اس ہفتہ ایک قابل احترام اور ایک مثالی روحانی شخصیت ہیگ شہر کا مہمان ہوئی کل دو پہر مسجد مبارک ہیگ میں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الثالث وارد ہوئے جو کہ جماعتِ 66 احمد یہ اسلامیہ کے امام ہیں۔“