تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 100 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 100

تاریخ احمدیت۔جلد 24 100 سال 1967ء انتظام کیا گیا۔چنانچہ محمد سلیم ربانی صاحب جو ہالینڈ میں حکومت کو یت کے نمائندہ ہیں ، نے جماعت کی طرف سے اپنے مکان پر کھانے کا انتظام فرمایا۔چنانچہ حضور مع افراد قافلہ وممبران جماعت کھانے پر تشریف لے گئے۔کھانے کے بعد کافی دیر تک حضور اپنے خدام سے محو گفتگو ر ہے۔اس موقعہ پر مکان کے صحن میں ایک گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔اور اس طرح ہفتہ کا دن اختتام پذیر ہوا۔حضور انور کی ہالینڈ سے روانگی مؤرخہ ۱۶ جولائی ۱۹۶۷ء بروز اتوار حضور انور کی واپسی کا دن تھا۔ناشتہ وغیرہ سے فارغ ہونے کے بعد صبح دس بجے کے قریب حضور انور نے واپسی کے لئے روانگی کا حکم فرمایا۔چنانچہ چھ عدد گاڑیوں میں حضور کا قافلہ ہوائی مستقر کی طرف روانہ ہوا۔چلنے سے قبل حضور انور نے مسجد کے سامنے سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر اجتماعی دعا کروائی اور اس طرح حضور مسجد سے ایئر پورٹ کے لئے رخصت ہوئے۔جولوگ ایئر پورٹ پر نہیں جا رہے تھے انہوں نے بھاری دل کے ساتھ آپ کو وہیں پر الوداع کہا اور خیر و عافیت سے منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے دعائیں کرتے رہے۔حضور کا قافلہ خیر و عافیت سے ایئر پورٹ پہنچ گیا۔K۔L۔M ہوائی کمپنی والوں کے ذریعہ خاص انتظام پہلے سے موجود تھا۔چنانچہ ان کے نمائندوں کی معیت میں سب لوگوں کو ایک کمرہ انتظار میں بٹھایا۔حضور اپنے خدام سے گفتگو فرماتے رہے اور گیارہ بج کر پچاس منٹ پر حضور جرمنی جانے کے لئے طیارہ کی طرف تشریف لے گئے۔ایک مختصر سے گروپ کو حضور کے ساتھ طیارہ کے قریب تک جانے کی اجازت ملی۔چنانچہ باقی لوگوں نے اسی جگہ حضور سے آخری مصافحہ کرتے ہوئے دلی دعاؤں کے ساتھ الوداع کہا۔ان لوگوں کو جو حضور کے ساتھ گئے تھے طیارہ کے قریب پہنچ کر معانقہ و مصافحہ کا موقع ملا اور انہوں نے فی امان الله وفی حفاظۃ اللہ کہتے ہوئے آپ کو اور دیگر افراد قافلہ کو رخصت کیا۔دورہ ہالینڈ اور اخبارات کے تاثرات 91 حضرت خلیفہ امسح الثالث ۱۴ جولائی ۱۹۶۷ء کو ہیگ (ہالینڈ) میں رونق افروز ہوئے جہاں حضور نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔بعد ازاں پریس کانفرس سے خطاب فرمایا جس میں اخباری نمائندے بہت کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔نیز ریڈیو سے حضور کا انٹرویو نشر ہوا۔