تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 90
تاریخ احمدیت۔جلد 24 90 سال 1967ء زیورک پریس میں حضور کی عظیم شخصیت کے تذکرے حضور کی زیورک میں تشریف آوری اور مصروفیات کی خبریں زیورک کے قریباً سبھی روزناموں میں شائع ہوئیں۔جن میں حضور انور کی عظیم شخصیت کا تذکرہ ، جماعت کا تعارف اور اسلام کی بلندشان تعلیمات کا ذکر کیا گیا۔چنانچہ زیورک کے سب سے زیادہ کثیر الاشاعت اور مقبول ترین اخبار ٹاگس انسا ئیگر (TAGES-ANZEIGER) نے ۱۲ جولائی کی اشاعت میں لکھا: اسلام کی بلند پایہ قابل تعظیم شخصیت زیورک میں“ اسلامی دنیا کی بلند پایہ اور قابل تعظیم شخصیت یعنی حضرت مرزا ناصر احمد امام جماعت احمدیہ بروز دوشنبه قبل دو پہر فرینکفورٹ سے زیورک کی مسجد محمود واقع فورخ روڈ میں تشریف لائے۔اسلام کے مختلف یورپین مراکز کا دورہ کرتے ہوئے دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت احمدیہ (جس کا مرکز پاکستان میں ہے ) کے امام حضرت مرزا ناصر احمد نے ہمارے شہر میں بھی قدم رنجہ فرمایا۔آپ یہاں سے ہالینڈ تشریف لے جائیں گے۔وہاں سے ہمبرگ ہوتے ہوئے آپ کو پن ہیگن پہنچیں گے جہاں آپ ۲۱ جولائی کو یورپ کی پانچویں مسجد کا افتتاح فرمائیں گے۔یہ مساجد مغربی یورپ میں گزشتہ بارہ سال میں تعمیر ہوئی ہیں۔جماعت احمدیہ کے امام جن کی عمر اب اٹھاون سال ہے۔۸ نومبر ۱۹۶۵ء کو امام جماعت منتخب ہوئے۔آپ اعلی تعلیم یافتہ ہیں آپ نے اپنے وطن کی اعلیٰ درس گاہوں نیز آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔امام حضرت مرزا ناصر احمد ایک دل موہ لینے والی شخصیت ہیں۔جس سے عرفان نیکی اور رواداری کی کرنیں پھوٹ پھوٹ کر نکلتی ہیں۔عرفان نیکی اور روادری ہی وہ نصب العین ہے جس کے لئے جماعت احمد یہ زیورک سرگرم عمل ہے۔زیورک مشن کا ۱۹۴۶ء میں قیام عمل میں آیا۔۱۹۶۲ء میں ہماری حکومت کے ہمدردانہ تعاون کے باعث فورخ روڈ پر مسجد معرض وجود میں آئی جواب وسطی یورپ میں حیاۃ اسلامی کے اہم مرکز کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔اسلامی تہواروں کے موقع پر فورخ روڈ پر پانچ صد مسلمانوں کا اجتماع ہوتا ہے جو دور دور سے زیورک آتے ہیں جن میں سے ایک حصہ ترکوں کا ہوتا ہے جو ہمارے ملک میں کام کے لئے آئے ہوئے ہیں گو یہ عموماً جماعت احمدیہ سے تعلق نہیں رکھتے لیکن اسی مقام سے انہیں ایسی برادرانہ اخوت اور تعاون حاصل ہوتا ہے جو اس نئے ماحول میں ان اجنبیوں کو حاصل ہونا نہایت