تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 61
تاریخ احمدیت۔جلد 23 61 سال 1965ء کے پروگرام میں علمی تقاریر کروانا تھا اور ساتھ ہی سارے پاکستان کی دس بڑی بڑی جماعتوں کو فرمایا کہ وہاں پر بھی اسی قسم کی مجالس قائم کی جاویں۔ان میں ربوہ کے علاوہ لاہور، کراچی، فیصل آباد اور راولپنڈی جیسی بڑی بڑی جماعتیں بھی شامل تھیں اور انہی میں جماعت احمد یہ ساہیوال کا نام بھی شامل فرما دیا۔خاکسار نے اپنے احباب سے کہا کہ ہم لوگوں کی یہ عزت افزائی ہمارے اس بیت الحمد کی وجہ سے ہوئی ہے اس لئے اس کی طرف پوری توجہ دیتے رہنا چاہیئے ، اس کو ہمیشہ رنگ وروغن کروا کر صاف ستھرا رکھنا چاہیئے، اس کی حفاظت کرنی چاہیئے اور اس کی آبادی کی کوشش کرتے رہنا چاہیئے۔( بعد کے واقعات نے ثابت کیا کہ جماعت نے اس بیت الحمد کی پوری پوری حفاظت کی۔جن دنوں (۲۶ اکتو بر ۱۹۸۴ء میں ) مخالفین نے اس پر حملہ کیا، ان دنوں بھی اس کی مرمت ہو رہی تھی اور ٹھیکیدار کا سامان ابھی تک اندر ہی پڑا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس بیت الحمد کی وجہ سے شہر ساہیوال کے نام سے تمام دنیا کے احمدیوں کو متعارف کروا دیا۔الحمد للہ )۔اگلے روز اسی بیت الحمد میں صاحبزادہ صاحب نے لجنہ اماءاللہ ضلع ساہیوال کی مبرات سے تقریر فرمائی اور دو پہر بارہ بجے کے قریب واپس تشریف لے گئے۔پردہ کا پورا انتظام تھا۔اسی روز صبح کے وقت گورنمنٹ کالج ساہیوال کے پرنسپل صاحب کی دعوت پر چند منٹ کے لئے گورنمنٹ کالج ساہیوال بھی گئے۔پرنسپل صاحب نے ٹھنڈے مشروبات سے تواضع فرمائی۔روانگی کے وقت وعدہ فرمایا کہ وہ دوبارہ ضلع ساہیوال آویں گے اور سارے ضلع کا دورہ کریں گے۔نومبر ۱۹۶۵ء کے دوسرے ہفتہ میں آپ خلافت کے عہدہ جلیلہ پر فائز ہو گئے۔جماعت ساہیوال کے افراد نے ربوہ جا کر گذارش کی کہ ساہیوال دوبارہ تشریف لاویں تو فرمایا کہ اب حالات تبدیل ہو گئے ہیں اور میری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں اس لئے یہ بہت مشکل ہو گیا ہے کہ ضلع ساہیوال کے دورہ کے لئے وقت نکال سکوں۔اگلے سال ماہ فروری میں حضور سندھ تشریف لے گئے اور ربوہ سے براستہ فیصل آباد خانیوال تشریف لے گئے۔کراچی سے خاکسار کے نام خط تحریر فرمایا کہ واپسی کا پروگرام بذریعہ تیز گام بنایا گیا ہے اور فلاں تاریخ کو اتنے بجے تیز گام ساہیوال کے ریلوے سٹیشن پر ہوگی احباب ملاقات کر سکتے ہیں۔خاکسار نے ضلع بھر کی جماعتوں کے احباب کو حضور کے فرمان سے مطلع کر دیا کہ حضور بذریعہ تیز گام فلاں تاریخ کو سفر فرماتے ہوئے ساہیوال سے گذریں گے۔ریلوے سٹیشن پر ملاقات ہو سکے گی۔چنانچہ ضلع بھر کی جماعتوں کے احباب سینکڑوں کی تعداد میں اس روز ریلوے سٹیشن ساہیوال