تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 757 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 757

تاریخ احمدیت۔جلد 23 757 سال 1966ء میں تقسیم کیا گیا۔روزنامہ CITOYEN نے ۶ جولائی ۱۹۶۶ ء کی اشاعت میں اس پمفلٹ کے بارے میں ایک معز ز مسلمان اہل قلم نے درج ذیل الفاظ میں تبصرہ کیا :۔” میرے سامنے ایک پمفلٹ ہے جس میں رواداری اور باہمی مفاہمت کے لئے اپیل کی گئی ہے۔میں نے اس کو خوب پڑھا اور میں اس سے یہی سمجھا ہوں کہ ہم مسلمان اور دوسرے اچھے لوگ قرآنی اصولوں پر عمل کر کے امن اور محبت سے رہ سکتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم ان لوگوں کو جنہوں نے ہمیں دکھ دیا ہے معاف کر دیں گے۔ہم غریبوں اور اقلیتوں سے نفرت نہیں کریں گے۔اور یہی کام ہیں جو ہمیں آپس میں دوستی محبت اور موافقت پیدا کرنے کے لئے کرنے چاہئیں۔یہی رواداری ہے جس کی ہمیں اس چھوٹے سے جزیرے میں اشد ضرورت ہے کیونکہ اس جزیرہ کے حصے بخرے سیاسی اور نسلی بنیادوں پر ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔مجھے اس پمفلٹ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔یہ بہت عمدہ اور نفیس طبع ہوا ہے۔اور اس میں امن، انصاف اور اتحاد کے لئے شاندار اپیل ہے۔میں نے اسے بار بار پڑھا اور پڑھتے جانے کو ہی دل چاہتا ہے۔میں نے اس پر خوب غور و خوض کیا۔اور ہمیں چاہیئے کہ ہم قرآن، بائبل اور ہندو کتب پر غور کریں کیونکہ ہر ایک کتاب نے یہی سکھایا ہے کہ ایک دوسرے سے محبت کرو سیدنا حضرت خلیفتہ امسح الثالث نے مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر کو اپنے ایک خط میں تحریر فرمایا:۔" آپ کا خط محرره ۴۶۶۔۲۰ موصول ہوا۔الحمد للہ آپ خیریت سے پہنچ گئے مجھے خواب میں بتایا گیا ہے کہ آپ کے پہنچنے کے بعد ماریشس میں کچھ انقلابات آئیں گے۔اللہ تعالیٰ انشاء اللہ بہتری کے سامان پیدا کرے گا۔اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں۔والسلام ناصر احمد خلیفة المسیح الثالث “ مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے مذکورہ رپورٹ میں حضور کے ان مبارک الفاظ کو قلمبند کرنے کے بعد لکھا:۔اس خط کے بعد کئی انقلابات کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔امید ہے کہ ابھی اس رؤیا کی تصدیق کے لئے بہت سے انقلابات آنے والے ہیں تا کہ اس ملک میں احمدیت کی شاندار ترقی جلد تر ہو۔166