تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 756 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 756

تاریخ احمدیت۔جلد 23 756 سال 1966ء کی خدمت کا بے پناہ جذبہ موجود ہے۔اخبارات میں مضامین کی اشاعت اور ریڈیو پروگرام میں حصہ لیا جا تا رہا۔عیدالاضحیہ کے موقع پر لائبیرین براڈ کاسٹنگ نے آپ کا ایک انٹرویو نشر کیا جس میں قربانی کا فلسفہ اور عید الاضحیہ کی اہمیت بیان کی گئی تھی۔روزنامہ الفضل ربوہ کا نمائندہ ہونے کی وجہ سے پریذیڈنٹ کی پریس کانفرنس میں شمولیت کا موقعہ مل جاتا ہے۔اور یہاں کی پریس یونین کی ممبر شپ بھی حاصل ہے۔لائبیریا کے سب سے کثیر الاشاعت اخبار STAR کے مینیجر صاحب (جو کہ انگریز ہیں ) کولٹر پچر پیش کیا گیا۔عرصہ زیر رپورٹ میں ۲۱۔احباب نے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔ماریشس مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر مرکز سے ۱۸ را پریل ۱۹۲۶ء کو ماریشس پہنچے اور مجنونانہ انداز میں تبلیغی جہاد میں مصروف عمل ہو گئے۔جس کا اندازہ اُن کی پہلی رپورٹ ۱۸ را پریل تا ۱۸ جولائی ۱۹۶۶ء سے بخوبی ہوتا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں مختلف مقامات میں قرآن مجید اور اسلامی تعلیم کے بارے میں چھتیں لیکچر دیئے۔لیکچروں کے بعد بسا اوقات سلسله سوال و جواب نصف شب تک جاری رہتا تھا۔ایک لیکچر کی صدارت ماریشس کے وزیر زراعت نے اور ایک کی پرنسپل صاحب ٹیچرز ٹریننگ کالج نے کی۔اس سہ ماہی میں ٹیلی ویژن پر آپ کا انٹرویو نشر ہوا اور ریڈیو پر مندرجہ ذیل عنوان سے آپ کی چار تقاریر ہوئیں۔اسلامی رواداری، ہمارے پیارے نبی محمد ﷺے ، اسلام اور صحت جسمانی ، پاکستان کی ترقی۔آپ نے ملک کی جن اہم شخصیتوں کو اسلامی لٹریچر پیش کیا۔اُن میں مندرجہ ذیل خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ڈاکٹر رام غلام وزیر اعظم ماریشس، مسٹر بلیل وزیر زراعت ،مسٹر عبدالرزاق وزیر مکانات ، مسٹر بشن دیال وزیر امداد باہمی ، مسٹر ہیرالڈ والٹر وزیر صحت، مسٹر ترنگدن وزیر مال (ترقیات) ، مسٹر جگناتھ وزیر مال (اخراجات ) ، مسٹر جان سٹون ڈپٹی سیکرٹری فارسٹیٹ، وزیر اعظم ماریشس اور ڈپٹی سیکرٹری فارسٹیٹ سے ملاقات کی خبر ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے بھی نشر کی۔آپ نے رواداری کے عنوان سے ایک تبلیغی پمفلٹ بھی شائع کیا۔جسے پورے ماریشس