تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 758 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 758

تاریخ احمدیت۔جلد 23 758 سال 1966ء پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ ماریشس کی واپسی مکرم عبدالستار صاحب سوکیہ پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ ماریشس ربوہ میں تین ماہ قیام کرنے کے بعد اپنے وطن واپس جانے کی غرض سے ۵ مارچ کو چناب ایکسپریس سے کراچی روانہ ہوئے۔اہل ربوہ نے سٹیشن پر پہنچ کر آپ کو دلی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔آپ ماریشس جانے سے قبل فریضہ حج ادا کرنے کی خاطر مکہ معظمہ جائیں گے۔ملائیشیا 99 اس سال مولوی بشارت احمد صاحب امروہی مبلغ ملائیشیا کی مساعی سے ۲۳/افراد حلقہ بگوش احمدیت ہوئے جن میں سے تیرہ افراد کا تعلق سنڈا کن سے تھا۔نئے مبایعین میں سے ایک صاحب شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور صحافی تھے۔سیلیم سیپا تک آئی لینڈ تو اؤ اور سمورنا جیسے مقامات میں پہلی دفعہ احمدیت کا بیج بویا گیا اور ہر جگہ ایک ایک دوست داخل احمدیت ہوئے۔مولوی صاحب موصوف نے کئی بار دشوار گذار راستوں کو طے کر کے تبلیغی دورے کئے اور اسلامی لٹریچر اور ملاقاتوں کے ذریعے پیغام حق پہنچایا۔جن تعلیم یافتہ اصحاب سے آپ نے ملاقاتیں کر کے احمدیت سے متعارف کرایا اُن میں سے بعض قابل ذکر نام یہ ہیں۔مسٹر پیٹر چنگ ہیلتھ انسپکٹر، مسٹر اسٹیفن چونک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (اکاؤنٹس برانچ)، مسٹر غنی گیلان (ایک سیاسی پارٹی کے لیڈر ) ، سر ہنڈرسن ڈسٹرکٹ آفیسر، مسٹر دیوج امریکن (امریکن 100- سکول ٹیچر ) جماعت احمدیہ ملائیشیا کی دوسری سالانہ کانفرنس ۱۲،۱۱ دسمبر ۱۹۶۶ء کو سب میں منعقد ہوئی۔جس میں سنڈا کن، لا بوان، رانا ؤ لنلفن ، ساسا گا سائپنگ اسٹیٹ، کنگاؤ، رامامیہ، تمالانگ ( تیلیوک ) اور کوالا بلائیت (اسٹیٹ آف برونائی) نے بحیثیت جماعت حصہ لیا۔اور بعض جماعتوں سے افراد شریک کانفرنس ہوئے۔اجلاسوں کی صدارت جناب ڈینیئل مورا یوسف صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ سنڈا کن اور جناب امرین بہالی پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ کنگا ؤ نے اور شوری کی صدارت مولوی بشارت احمد صاحب امروہی نے کی۔101-