تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 747
تاریخ احمدیت۔جلد 23 پیغام امام 747 سال 1966ء اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ برادران عزیز! هو النـ اصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا تعالیٰ کی آپ پر آپ کی نسلوں پر بے شمار رحمتیں نازل ہوں اور وہ آپ سب کو اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق دے اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو۔آمین مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی ہے کہ آپ آج یہاں پر اللہ اور اس کے رسول کی باتیں سننے اور اسلام کی فتح اور غلبہ کے لئے دعائیں کرنے اور تدابیر سوچنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو غانا کے سب احباب کے لئے بابرکت ثابت کرے انہیں اپنے خاص فضلوں سے نوازے اور بے انتہا رحمتوں سے مالا مال کرے آمین۔نیز اس کا نفرنس کے نتیجہ میں نہ صرف آپ کے ایمان تازہ ہوں اور آپ محاسبہ نفس کر کے اپنے نفوس میں نیک تبدیلی کے عزم کے ساتھ یہاں سے جائیں بلکہ خدا کرے کہ اس کا نفرنس کے ذریعہ سارے مغربی افریقہ میں اسلام کی تبلیغ کے نئے دروازے کھل جائیں تا مغربی افریقہ کی جملہ اقوام خدائے واحد کو پہچانے لگیں اور اس کی معرفت حاصل کریں اور حلقہ بگوش اسلام ہو کر اس کے فیوض و برکات سے متمتع ہوسکیں۔اُسی طرح جس طرح آپ محض خدا کے فضل۔ان سے متمتع ہور ہے ہیں۔آمین غانا کی جماعت خدا کے فضل سے ایک مخلص جماعت ہے۔جس کی تعداد پاکستان کے بعد دنیا بھر کی تمام احمدی جماعتوں سے غالباً زیادہ ہے۔جو اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانی کر رہی ہے جس کا تعلیمی اور تبلیغی بجٹ معتد بہ ہے جو خدا کے فضل سے اس وقت تک کئی ایک پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سکول قائم کر چکی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور اس کے اخلاص میں برکت ڈالے۔آمین۔ނ