تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 746 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 746

تاریخ احمدیت۔جلد 23 746 سال 1966ء کہ ہم سب عملی طور پر اسلام کی حقیقی تصویر اور نمونہ بنیں۔ہمیں اسلام کا صحیح علم ہونا چاہیئے۔جس کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ قرآن کریم ہے۔پس کوئی ایک احمدی بھی ایسا نہ ہو جسے قرآن کریم با تر جمہ نہ آتا ہو۔آنحضرت علیہ کے اقوال وافعال کا مطالعہ بھی ہم سب کے لئے اشد ضروری ہے۔علاوہ ازیں اس موجودہ دور کے مصلح ربانی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ بھی ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ ہونا چاہیئے۔کیونکہ اس زمانے کی پیش آمدہ مشکلات اور سوالات کا حل ان میں موجود ہے۔خلافت کے ساتھ آپ سب کا نہایت مضبوط اور حقیقی تعلق ہونا چاہئیے تا کہ ہم سب کی متحد اور یکجا کوششوں کے نتیجہ میں اسلام جلد از جلد تمام لوگوں کے دلوں میں گھر کر جائے۔اس شوری میں متعدد اہم تعلیمی، تبلیغی اور تربیتی تجاویز پاس کی گئیں۔پہلے روز کی مکمل کارروائی ریڈیو سیرالیون سے نشر ہوئی۔جس میں حضور کے رُوح پرور پیغام کو نمایاں حیثیت دی گئی۔علاوہ ازیں سیرالیون کے کثیر الاشاعت روزنامہ ”ڈیلی میل “ نے شوری کی خبر نمایاں طور پر شائع کی۔امسال وزیر تعلیم حکومت سیرالیون نے مزید دو سال کے لیے مکرم مولوی بشارت احمد صاحب بشیر مبلغ انچارج احمد یہ مشن سیرالیون کو بورڈ آف ٹیچرز ٹریننگ کے طور پر مقرر کیا اور آپ کی تقرری کا با قاعدہ اعلان حکومت کے گزٹ میں بھی ہوا۔غانا جماعتہائے احمد یہ غانا کی اکتالیسویں سالانہ کانفرنس چھ تا آٹھ جنوری ۱۹۶۶ء سالٹ پانڈ میں منعقد ہوئی۔جس میں ملک کے طول و عرض سے پانچ ہزار سے زائد افریقن احمدیوں نے شرکت کی اور مالی قربانی کی تحریک پر ساڑھے بیالیس ہزار روپیہ پیش کر دیا۔کانفرنس کے جملہ انتظامات مولا نا عطاء اللہ صاحب کلیم مبلغ انچارج نا ناور میں اتبلیغ مغربی افریقہ کے زیر انتظامات کامیابی سے سرانجام پائے۔مہمانوں کے آرام اور رہائش کے لئے باقاعدہ تنظیم کے ساتھ ریجن وار اور سرکٹ وار جگہ مقرر کی گئی تھی۔اور اس غرض کے لئے احمد یہ مشن ہاؤس تعلیم الاسلام مدل و پرائمری سکول اور نو تعمیر شدہ مجوزہ احمد یہ مشنری کالج کی عمارات کام میں لائی گئیں۔اس مبارک تقریب پر مقدس امام حضر خلیفہ اس اثالث نے جب ذیل روح پرور پیغام ارسال فرمایا۔جسے رئیس التبلیغ صاحب نے بلند آواز سے پڑھ کرسنایا اور فضا نعرہ ہائے تکبیر اور خلافت احمد یہ زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔پیغام حسب ذیل ہے۔89