تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 740
تاریخ احمدیت۔جلد 23 740 سال 1966ء CULTURE HISPANI، VILLALBE کے ڈائریکٹر، آنر بیل پرائم منسٹر پرتگال۔D SR۔JULIS PALACIOS، ANTONIO OLIVIERA SALAZAR ،سیکرٹری پرنس ایسوسی ایشن ، ایڈیٹر اخبار MADRID ، پریذیڈنٹ رائل اکیڈمی فزیکل سائنس میڈرڈ یو نیورسٹی۔مولوی کرم الہی صاحب ظفر نے مراکش اور لبنان کے بعض اصحاب تک بھی پیغام احمد بیت پہنچایا اور لٹریچر بھی مطالعہ کے لئے دیا۔سپین کے ویجیٹرین سنٹر کے پانچ اصحاب بھی اُن کے زیر تبلیغ رہے۔آپ حسب معمول ہر اتوار کو ریسٹر وسنڈے مارکیٹ جاتے تبلیغ کرتے ، لٹریچر دیتے اور ملاقاتی کارڈ کے ذریعہ مشن ہاؤس آنے کی دعوت دیتے اور پھر شام کو آنے والے اصحاب کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کرتے اور اسلام اور احمدیت کی تعلیم پر لیکچر دے کر حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے رہے۔ملک کے اہم علمی اور سیاسی طبقہ کے سر بر آوردہ اصحاب کو رسالہ ریویو آف ریلیجنز (ربوہ)، لی مسیج LE MESSAGE ماریشس ) اور ڈیر اسلام DER ISLAM با قاعدہ بھجواتے رہے۔اس کے علاوہ متعدد مواقع اس سال انفرادی تبلیغ کے آپ کو میسر آئے۔سنگا پور 81 مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری انچارج احمد یہ مشن سنگاپور کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں ڈیوک اور ڈچز آف گلاسٹر (انگلینڈ) سنگاپور کے فوجی مراکز کے معائنہ کے لئے آئے اور ایک ہفتہ کے لئے سنگا پور گورنمنٹ کے مہمان رہے۔جماعت احمد یہ سنگا پور نے بھی ان کا استقبال کیا اور قرآن کریم انگریزی اور دیگر اسلامی لٹریچر پیش کر کے ان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی گئی۔انہوں نے بھی ان روحانی تحائف کو قبول کر کے ہمارا شکر یہ ادا کیا۔مولوی محمد عثمان صاحب چینی ماہ اپریل ۱۹۶۶ء میں ربوہ سے سنگا پور پہنچے۔سنگا پور کے تین اہم اخبارات میں پہلے چینی مبلغ اسلام کی حیثیت سے اُن کے ذاتی حالات وکوائف مع اُن کی تصویر کے شائع ہوئے۔اُن کی آمد پر چینیوں میں منظم طور پر تبلیغ کا آغاز ہوا۔چنانچہ مولوی صاحب نے چینی مسلمانوں اور غیر مسلموں سے بہت جلد رابطہ پیدا کر کے انہیں حقیقی تعلیم سے آگاہ کیا۔اور چینی لٹریچر پیش کیا۔آپ چینی چیمبرز آف کامرس کی ایک خاص دعوت میں ، جس میں وزیر اعظم اور دیگر وزراء بھی