تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 739 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 739

تاریخ احمدیت۔جلد 23 739 سال 1966ء آمد کا ذکر اور تصویر کو بھی چھاپا۔۲۸ ستمبر کو پبلک ریلیشن ہیمبرگ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹرویو کے لیے احمد یہ مسجد تشریف لائے جنہیں تمام دنیا میں مشنز کے ذریعہ تبلیغی مساعی کے بارہ آگاہ کیا گیا۔ڈنمارک اس سال کا اہم ترین واقعہ مسجد نصرت جہاں کا سنگِ بنیاد ہے جو صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلی تحریک جدید نے ۶ مئی ۱۹۶۶ ء کو رکھا۔اس تقریب پر حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔۱۰۰ کے قریب اخبارات نے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کو خبروں میں نمایاں جگہ دی۔ڈنمارک کے مشہور روز نامہ پولیکن (POLITIKEN) نے لکھا:۔ہائیوڈور (HVIDOVRE) نے قبل ازیں چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب جیسی معزز عالم اور روحانی شخصیت کی تقریر نہیں سنی تھی۔نہ صرف اس ملک میں بلکہ جملہ دیگر ممالک اور مذاہب میں بھی ایسی شخصیتیں بہت ہی شاذ ہیں۔ہمارا خیال ہے کہ چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب جیسی خدا نما ہستی کو مدتوں کے بعد ہی ہمیں دیکھنا نصیب ہوگا۔اسلام کے متعلق ضروری معلومات بہم پہنچانے کے لیے ڈنمارک کے پبلک سکولوں کے نویں اور 66 دسویں جماعتوں کی درسی کتب میں مضامین شامل کرنے کے لیے بھجوائے گئے۔سپین مولوی کرم الہی صاحب ظفر اس سال بھی نہایت پُر جوش انداز میں تبلیغی جہاد میں سرگرم عمل رہے۔اس سلسلہ میں انہوں نے جن شخصیات تک سلسلہ کے لٹر پچر کا تحفہ پیش کیا اُن میں خاص طور پر قابل ذکر اصحاب کے نام یہ ہیں۔ہز ایکسی لینسی SR۔RENESHICK پریذیڈنٹ آف NICARAGUA( نکاراگوا) ملٹری اٹیچی چیف آف پروٹوکول آف پریذیڈنٹ مذکورہ بالا، ہر میجسٹی جلاوطن بادشاہ سپین D۔GUAN DE BOSTION جلاوطن بادشاہ سپین کے صاحبزادہ شہزادہ D۔CARLOS، سپین کے مشہور ڈاکٹر D۔CARLOS JIMENEZ ، وزیر اقتصادیات D۔PEDRO CUALL