تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 733 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 733

تاریخ احمدیت۔جلد 23 733 سال 1966ء حضرت چوہدری صاحب موصوف نے احباب جماعت کے سامنے یورپین نو مسلم دوستوں کا نمونہ پیش کیا اور فرمایا کہ ہم سب کو اپنے اعمال کا محاسبہ کر کے نیکی میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔جو لوگ ابھی تک اسلام قبول نہیں کر سکے ہیں۔ان کے لئے راہ نجات موجود ہے۔لیکن وہ لوگ جو نیکی کے راستے پر چل کر اسے چھوڑ بیٹھیں وہ اگر تو بہ نہ کریں اور نیکی کی راہ اختیار نہ کریں۔تو ان کی نجات کی کوئی سبیل نہیں ہے۔آخر میں حضرت چوہدری صاحب موصوف نے قرآن کریم کی بعض آیات کریمہ کی تشریح فرمائی اور تربیت اولاد کی طرف خاص طور پر احباب جماعت کو توجہ دلائی۔مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۶۶ء کو احمد یہ مسجد لندن کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کا میاب 67 جلسہ منعقد ہوا۔جس کی صدارت Sir Peregrine H H Baronet نے کی۔سب سے پہلے مکرم بشیر احمد رفیق صاحب امام مسجد نے صدر مجلس کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ صد رموصوف کا۲۳ سال تک عرب ممالک سے حکومتی فرائض کی ادائیگی کے سلسلہ میں تعلق رہا اور عرب ممالک کے متعدد سربراہان مملکت سے آپ کا تعلق رہا ہے۔اس کے بعد آپ نے تلاوت قرآن کریم کی۔تلاوت کے بعد حضرت سر چو ہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر نہایت جامع روشنی ڈالی۔آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے وہ تمام پہلو پیش فرمائے جو انتظامی امور اور معاشرہ کے لئے شعبہ عدالت و انصاف سے متعلق تھے۔آپ کی تقریر کے بعد جناب صدر جلسہ سر پیری گرین نے حاضرین سے خطاب کیا۔آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو خراج تحسین پیش کیا اور آخر میں مکرم امام صاحب نے سر پیری گرین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔یہ جلسہ مسجد سے ملحق سرسبز وسیع وعریض میدان میں منعقد ہوا۔احباب جماعت کے علاوہ بہت سے معزز اور تعلیم یافتہ انگر یز وغیر مسلم دوست اس جلسہ میں شامل ہوئے۔تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جلسہ کی کارروائی جاری رہی۔68 برٹش گیانا ( جنوبی امریکہ ) ی مشن بشیر احمد آرچرڈ صاحب کے ذریعے قائم ہوا۔آپ نے جون ۱۹۶۶ ء تک پوری توجہ اور لگن سے یہاں احمدیت کی منادی کی۔آپ کے عہد میں مشن کی طرف سے رسالہ MUSLIM TORCH LIGHT جاری ہوا۔