تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 730 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 730

تاریخ احمدیت۔جلد 23 730 سال 1966ء سحری و افطاری کے چارٹس شائع کیے گئے۔ہر اتوار مسجد فضل لنڈن میں درس القرآن کا اہتمام کیا گیا جس سے انگریز نو مسلم بہن بھائیوں نے بھی استفادہ کیا۔64۔اس سال عید الفطر مسجد فضل میں جگہ کی کمی کے باعث پہلی مرتبہ وانڈ زورتھ ٹاؤن ہال میں پڑھی گئی جس میں ۱۰۰۰ مردوں اور ۳۰۰ خواتین نے شرکت کی۔اس سال بھی حسب سابق ۶ ۷ راگست ۱۹۶۶ء کو انگلستان کی احمدی جماعتوں کا نہایت کامیاب سالانہ جلسہ ہوا۔جس میں لنڈن کے علاوہ گلاسگو، سکاٹ لینڈ، مانچسٹر، برمنگھم، ہڈرز فیلڈ، بریڈ فورڈ اور ساؤتھ آل کی جماعتوں کے احباب بھی کثیر تعداد میں تشریف لائے۔علاوہ ازیں غیر از جماعت مسلمانوں اور مقامی باشندوں نے بھی شمولیت کی۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے اس مبارک تقریب پر حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا:۔"بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو النـ عزیز مکرم بشیر احمد رفیق! ــاصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ نے سالانہ جلسہ کے لئے دوستوں کے نام پیغام کی خواہش کی ہے اس سلسلہ میں تحریر ہے کہ:۔اسلام کی جنگ جلد تر جیتنے کے لئے اتحاد واتفاق کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ساری جماعت متحد ومتفق ہو کر یکسوئی کے ساتھ دعوت اسلام کے اہم فریضہ میں مشغول ہو سکے اور اپنا سب کچھ اسی راہ میں قربان کرنے کے لئے مستعد رہے۔مگر جماعتی اتحاد و اتفاق کو دو چیزیں نقصان پہنچاتی ہیں۔(۱) بدظنی۔اس سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فرمایا:۔یہ تمام بدظنی کا نتیجہ ہوتا ہے کہ جس میں مبتلا ہو کر انسان کہیں سے کہیں نکل