تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 728 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 728

تاریخ احمدیت۔جلد 23 728 سال 1966ء قہ واشنگٹن میں سید جوادعلی صاحب سرگرم عمل رہے۔اور تحریر، تقریر و ملاقاتوں کے ذریعہ سے پیغام حق پہنچانے کا ہرممکن ذریعہ اختیار کیا۔ٹمپل یو نیورسٹی فلاڈلفیا کے ایک مذہبیات کے پروفیسر کا خط آیا وہ افریقہ میں اسلام کی ترقی پر ایک مضمون لکھ رہے ہیں۔جس میں جماعت احمدیہ کے کام کو خاص طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں اس لئے لٹریچر بھجوایا جائے۔چنانچہ انہوں نے پروفیسر صاحب کو لٹریچر بھجوایا اور مغربی افریقہ کے تمام مشنوں کے پتہ جات بھی تا کہ وہ ان سے براہِ راست رابطہ کر کے مطبوعہ لٹریچر منگواسکیں۔واشنگٹن کی نواحی بستی آرلنگٹن میں ایک میتھوڈسٹ چرچ میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد اور جماعت احمدیہ کی خدمات پر لیکچر دیا۔اسی طرح ایک یونیٹیرین چرچ کی طرف سے آپ کو تقریر کی دعوت ملی۔آپ نے سٹڈی گروپ کے سامنے تقریر کی اور سوالوں کے جواب بھی دیئے۔مشن ہاؤس میں مہمانوں کی خاصی تعداد نے آپ سے اسلام پر معلومات بھی حاصل کیں اور لٹریچر بھی۔امریکہ مشن کی مندرجہ بالا خدمات کی یہ صرف ادنی سی جھلک ہے۔جومشن کی جنوری تا مارچ ۱۹۶۶ء کے صرف تین مہینوں سے تعلق رکھتی ہے۔جس سے پورے سال کی خدمات کا اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں ہے۔امسال چوہدری عبدالرحمن بنگالی نے ایک میڈیکل ایسوسی ایشن کو ان کی طرف سے شائع شدہ کتاب کے باعث ایک زبر دست احتجاجی خط لکھا۔اس کتاب میں مصنف نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بعض ناروا باتیں لکھی تھیں۔انڈونیشیا 61 62 انڈونیشیا کی احمدی جماعتوں کی نہایت کامیاب کانفرنس ۲۵ تا ۲۸ را گست ۱۹۶۶ء کو منعقد ہوئی۔جس کے استقبالیہ جلسے میں دو ہزار سے زائد غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔پریذیڈنٹ سوکارنو نے اس موقعے پر جماعت احمدیہ کے نام جو ولولہ انگیز پیغام دیا اس کا ترجمہ یہ ہے:۔” برادران جماعت احمد یہ انڈونیشیا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سب سے پہلے میں جماعت احمدیہ انڈونیشیا کو اس کی لے اویں سالانہ کا نفرنس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی جناب میں دعا کرتا ہوں کہ وہ دوستوں کی کانفرنس کو اپنی رحمت اور رضا سے