تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 727 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 727

تاریخ احمدیت۔جلد 23 727 سال 1966ء امریکہ بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی امریکہ مشن کے سارے حلقے اپنے مبلغین کی قیادت میں نہایت محنت ، انہاک اور خلوص سے تبلیغی مہمات میں مصروف رہے اور عوام تک اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے جملہ ذرائع بروئے کار لاتے رہے۔حلقہ پٹسبرگ میں مشن کے مبلغ انچارج نے بیتھنی کالج میں احمدیہ موومنٹ پر کامیاب لیکچر دیا۔سیوکلی (SEWICKLEY) شہر میں عورتوں کی ایک ایسوسی ایشن میں اسلام اور احمدیت کے بارے میں معلومات افروز تقریر کی جسے بہت پسند کیا گیا۔دوران گفتگو اسلام اور کمیونزم اور امریکہ میں جماعت احمدیہ کا تبلیغی نظام وغیرہ امور زیر بحث آئے۔اسی طرح آپ نے بین الاقوامی ترقیات برائے نیگروز ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس کو بھی خطاب کیا اور جماعت احمدیہ کی خدمات پر روشنی ڈالی جسے پریذیڈنٹ اور سامعین نے بہت سراہا۔میجر عبدالحمید صاحب کی جدو جہد سے گذشتہ سال جماعت احمد یہ ڈیٹین کے افراد نے غیر معمولی قربانی کر کے ایک شاندار مسجد تعمیر کی۔جس کے بعد تحقیق حق کے لئے استفسارات کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔اس سلسلے میں اس سال ہزاروں کی تعداد میں تبلیغی ٹریکٹ شائع کئے گئے۔اور ان کے سرورق پر خدا کے اس گھر کی تصویر شائع کی گئی۔جنہیں افراد جماعت نے بڑے ذوق و شوق کے ساتھ تقسیم کیا۔میجر عبدالحمید صاحب پلنگٹن کالج کے ڈین آف فیکلٹی کی دعوت پر ان کے کالج میں تشریف لے گئے۔انہیں لٹریچر دیا اور پریذیڈنٹ اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ایک رومن کیتھولک اخبار میں ان کا انٹرویو اور ڈین ایکسپریس میں آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیوں سے متعلق آپ کا مضمون شائع ہوا۔چوہدری شکر الہی صاحب نے شکاگو کی ایک مشہور کیتھولک یو نیورسٹی میں اسلام پر لیکچر دیا۔بعد میں طلباء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔یونیورسٹی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا۔جبکہ مسلم مبلغ کو لیکچر کے لئے مدعو کیا گیا۔اس حلقہ میں بائیس ہزار کی تعداد میں تبلیغی اشتہارات شائع کئے گئے۔جن کی تقسیم میں پاکستانی احمدی طلبہ نے بھاری مدد کی۔