تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 710
تاریخ احمدیت۔جلد 23 710 سال 1966ء مسعوداحمد خان صاحب دہلوی کے مکان کا سنگ بنیاد ۱۴ مارچ ۱۹۶۶ء کو بعد نماز عصر سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے مسعود احمد خان صاحب دہلوی مدیر رسالہ انصار الله و نائب مدیر الفضل ربوہ کے مکان کی بنیا دا اپنے دست مبارک سے رکھی۔اس موقع پر ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب بارایٹ لاء صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا القمان احمد صاحب، حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب اور دیگر سینکڑوں مخلصین جماعت موجود تھے۔جناب دہلوی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ حضور کے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد ربوہ کے محلہ جات میں تعمیر ہونے والا غالبا یہ پہلا رہائشی مکان (واقع دارالرحمت غربی ربوہ ) تھا جس کی بنیاد حضور نے بنفس نفیس تشریف لا کر اپنے دستِ مبارک سے خود رکھی تھی۔کوئٹہ میں سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر کی نمائش شیخ محمد حنیف صاحب امیر کوئٹہ ڈویژن نے مجلس شوری مارچ ۱۹۶۶ء کے دوران بیان فرمایا کہ کوئٹہ انفرمیشن سنٹر نے مختلف لائبریری والوں کو اس سال مدعو کیا تھا کہ وہ اپنالٹر پچر پیش کریں تا ایک چھوٹی سی نمائش ہو جائے۔مجھے بھی اطلاع دی گئی۔اگر چہ شارٹ نوٹس تھا۔لیکن پھر بھی میں نے کوشش کر کے تحریک جدید اور حضرت مصلح موعود کے طفیل قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں جو تراجم ہوئے ہیں وہ اور کچھ اور کتب اور رسائل نمائش میں اپنا ایک سٹال بنا کر اس پر رکھ دیئے۔کوئٹہ ڈویژن کے کمشنر اس نمائش کی افتتاحی رسم کے لئے تشریف لائے۔آپ نے ساری نمائش کا چکر لگایا اور ہر سٹال پر چند سیکنڈ کے لئے ٹھہرے بھی۔میں ان کی وجہ سے خود سٹال پر کھڑا ہو گیا۔جب وہ ہمارے سٹال کے قریب تشریف لائے تو میں نے کہا کہ یہ ہماری جماعت کا سٹال ہے اور جب میں نے قرآن کریم کے تراجم کا ذکر کیا۔تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ انہیں میری بات کا اعتبار نہیں آیا۔چنانچہ انہوں نے ایک ایک ترجمہ اُٹھایا اور اسے کھول کر دیکھا اور پھر سٹال پر کھڑے ہو کر تمام موجود لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا یہ جماعت فی الواقع بڑا ٹھوس کام کر رہی ہے۔اس کے بعد میں نے انہیں دوسری کتب کے متعلق بھی معلومات بہم پہنچائیں۔25