تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 709 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 709

تاریخ احمدیت۔جلد 23 709 سال 1966ء آٹھواں کل پاکستان ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ تعلیم الاسلام کا لج باسکٹ بال کلب ربوہ کے زیر اہتمام یہ ٹورنامنٹ ۱۰ تا ۱۳ فروری ۱۹۶۶ء منعقد ہوا۔کلب سیکشن میں ویسٹ پاکستان ریلوے نے چیمپئن شپ کا اعزاز برقرار رکھا۔کالج اور سکول سیکشنز میں دیال سنگھ کالج لاہور اور پی اے ایف پبلک سکول سرگودھا چیمپئن قرار پائے۔مورخه ۱۳ فروری ۱۹۶۶ء کو کلب سیکشن کا فائنل مقابلہ تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے تشریف لا کر دونوں ٹیموں کے نامورکھلاڑیوں کوشرف ملاقات بخش اور کھیل بھی ملاحظہ فرمایا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا لاہور میں ورود مسعود حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد آخر فروری ۱۹۶۶ میں دو ایام کے لئے لاہور تشریف لا کر کوٹھی پام ویو ( ڈیوس روڈ نزد ہوٹل ایمبیسیڈ ر) میں قیام فرمایا۔ان دنوں حضور انور نے پام ویو میں ہی نمازیں پڑھائیں۔دوران قیام سینکڑوں احباب جماعت سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔حضور یکم مارچ ۱۹۶۶ کولاہور سے ربوہ تشریف لے آئے۔اس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ۳۰ ستمبر ۱۹۶۶ کو دار الذکر لاہور میں تشریف لا کر لاہور میں پہلا خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔اس موقع پر حضور انور نے مکرم ملک طاہر احمد صاحب (حال امیر جماعت ضلع لاہور) کے انجینئر نگ یو نیورسٹی لاہور میں اول آنے اور دیگر میڈل حاصل کرنے پر بطور انعام ان کے نکاح کا اعلان بھی فرمایا اور خطبہ نکاح میں خاص طور پر ذکر فرمایا کہ اس موقع پر حضور بطور انعام ان کا نکاح پڑھا رہے ہیں۔حضور تین روز تک قیام فرمانے کے بعد ۲ اکتوبر ۱۹۶۶ کو سوا دو بجے دو پہر بذریعہ موٹر کار ربوہ واپس تشریف لے گئے۔کل پاکستان بین الکلیاتی مباحثات تعلیم الاسلام کالج اسٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام ۲،۵ مارچ ۱۹۶۶ء کو بارہویں کل پاکستان بین الکلیاتی اردو و انگریزی مباحثات منعقد ہوئے۔اردو مباحثہ میں پاکستان بھر کے ۲۸ اور انگریزی مباحثہ میں ۲۲ کالجوں کے طلباء نے حصہ لیا۔اردو مباحثہ میں ٹرافی ڈاؤ میڈیکل کراچی اور انگریزی مباحثہ میں گورنمنٹ کالج لاہور نے ٹرافی جیتی۔