تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 711
تاریخ احمدیت۔جلد 23 711 سال 1966ء جامعہ احمدیہ کے سالانہ تقریری مقابلہ جات ۲۲ تا ۲۴ مارچ ۱۹۶۶ء کو عربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں جامعہ احمدیہ کے سالانہ تقریری مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ان مقابلہ جات میں کل ۵۴ مقررین نے حصہ لیا۔منصفین حضرات نے طلبائے جامعہ احمدیہ کی تقاریر کی تعریف کی۔مقابلہ جات کے آخری روز سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راہ شفقت جامعہ احمدیہ میں تشریف لا کر امتیاز حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم فرمائے۔26 آل پاکستان طاہر کبڈی ٹورنا منٹ مورخہ ۲۲ اپریل ۱۹۶۶ء کو ربوہ میں دوسرا آل پاکستان طاہر کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح مکرم ہمایوں فیض رسول صاحب ڈپٹی کمشنر جھنگ نے فرمایا۔محترم صاحبزادہ (حضرت) مرزا طاہر احمد صاحب مہتم صحت جسمانی وصدر ٹورنامنٹ کمیٹی نے محترم ڈپٹی کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ربوہ تشریف لا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔یہ ٹورنامنٹ تین روز جاری رہنے کے بعد مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۶۶ء کو اختتام پذیر ہوا۔ربوہ کی مقامی ٹیموں کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، واپڈا اور ریلوے کی مشہور ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ربوہ کی اے ٹیم نے ریلوے کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔ٹورنامنٹ کمیٹی کی درخواست پر حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم فرمائے۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث سے زرعی یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات مورخه ۲۴ اپریل ۱۹۲۶ء بروز اتوار زرعی یو نیورٹی لائل پورکے ایڈ وائز رو دیگر پروفیسر جو سب امریکن تھے شیخ حشمت اللہ صاحب احمدی صراف لائل پور کی تحریک پر ربوہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الثالث سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے۔حضور انور نے ان سے ایک گھنٹہ تک مختلف موضوعات پر گفتگو فرمائی۔بعد ازاں وفد کور بوہ کی سیر کرائی گئی۔وفد میں درج ذیل افراد شامل تھے۔