تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 708 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 708

تاریخ احمدیت۔جلد 23 708 سال 1966ء 11 صاحب کو اُن کی شہادت کے بعد ستارہ جرات کا اعزاز دیا۔۲۔صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب (چیئر مین ٹاؤن کمیٹی ) ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔12 ۳۔سید اکرم شاہ صاحب (سی۔آئی۔ایس ) انفارمیشن آفیسر محکمہ اطلاعات حکومت پاکستان کو صدر مملکت پاکستان کی طرف سے تمغہ خدمت عطا ہوا۔۴۔چوہدری عصمت اللہ خان صاحب بہلول پوری ضلع لائلپور کی طرف سے سرگودھا ڈویژن کے بلا مقابلہ ڈویژنل کو نسلر منتخب ہوئے۔15 ۵۔ملک طاہر احمد صاحب نے انجنیئر نگ یونیورسٹی لاہور کے سول انجنیئر نگ کے فائنل امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی اور یونیورسٹی کی طرف سے دو طلائی تمغے بھی حاصل کئے۔اسی طرح امتہ احکیم شہناز صاحبہ میٹرک کے امتحان میں ضلع ملتان میں اور امتہ الباسط صاحبہ ایم۔اے جغرافیہ میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبات میں دوم رہیں۔اسلامیہ کالج چنیوٹ کے کل پاکستان اردو مباحثہ میں تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے ٹرافی جیت لی۔ے تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نے کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال میں چیمپیئن شپ جیت کر ضلع جھنگ میں اول پوزیشن حاصل کی۔18 نیز باسکٹ بال ٹیم نے سرگودھا ڈویژن کی چیمپئن شپ جیت لی۔۔اس سال تعلیم الاسلام کالج نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف باسکٹ بال زونل ٹورنامنٹ میں چیمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا بلکہ بورڈ کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں انٹر زونل چیمپیئن شپ بھی جیت لی۔19 دار الرحمت غربی اور وسطی ربوہ کی مساجد کے نام المسیح (i) دارالرحمت غربی ( غلہ منڈی) ربوہ کی مسجد کا نام اہل محلہ کی خواہش پر حضرت خلیفتہ اُتر الثالث نے مسجد ناصر رکھا۔۱۹۵۴ء میں آپ نے ہی اس مسجد کا سنگ بنیا درکھا تھا۔(ii) دار الرحمت وسطی کی مسجد کا نام اہل محلہ کی درخواست پر اس سال حضور انور نے مسجد نصرت‘ رکھا۔مورخہ 9 نومبر ۱۹۶۳ ء کو آپ نے ہی اس مسجد کا سنگ بنیا د رکھا تھا۔20