تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 679
تاریخ احمدیت۔جلد 23 679 سال 1966ء ۶ مکرمہ صالحہ قامتہ صاحبہ اہلیہ مکرم رشید احمد بھٹی صاحب فلاڈلفیا امریکہ۔مکرمہ قاریہ شاہدہ صاحبہ ایم اے (واقف زندگی ) سابق لیکچرار جامعہ نصرت ربوہ سابق صدر لجنہ اماءاللہ یو کے۔اہلیہ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (واقف زندگی ) امام مسجد فضل لندن۔یو کے۔مکرم منیر احمد منیب صاحب (واقف زندگی ) سابق پرنسپل احمد یہ سیکنڈری سکول کمپالہ یوگنڈا حال پروفیسر جامعہ احمدیہ سینیئر۔ربوہ۔- مکرم ڈاکٹر لئیق احمد انصاری صاحب ( واقف زندگی ) سابق انچارج احمد یہ ہسپتال گیمبیا و کینیا۔حال سینیئر میڈیکل آفیسر فضل عمر ہسپتال۔ربوہ۔سردار بیگم صاحب آف کراچی وفات : ۱۳ مارچ ۱۹۶۶ء آپ محترم شیخ رفیع الدین احمد صاحب ریٹائرڈ ڈی ایس پی و مرکزی سیکرٹری وصایا کراچی کی اہلیہ اور حضرت شیخ عبد الغنی صاحب کی بیٹی تھیں۔آپ پیدائشی احمد نی تھیں۔آپ کی اماننا تد فین کراچی میں ہوئی۔پھر ۴ نومبر ۱۹۶۶ء بروز جمعہ المبارک ان کے خاوندان کا تابوت ربوہ لے کر آئے۔جہاں بعد نماز جمعہ حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔بعد ازاں بہشتی مقبرہ ربوہ میں 86- آپ کی تدفین ہوئی۔چوہدری فضل الرحمان صاحب مینجر نور نگر فارم وفات: یکم مئی ۱۹۶۶ء بهمر ۵۳ سال سلسلہ عالیہ احمدیہ کے فدائی اور بہت محنتی کارکن تھے۔آپ نے سندھ کی اراضی پر تمیں (۳۰) سال تک سلسلہ کی خدمت سر انجام دی۔87- فلائٹ لیفٹیننٹ محمد سلیمان مبشر صاحب چوہدری محمد ابراہیم آف محله دار الفضل قادیان و سابق صدر حلقہ راجگڑ ھ لاہور کے نہایت لائق فرزند تھے۔آپ ۲ جون ۱۹۶۶ء کو ایک فضائی حادثہ میں شہید ہو گئے۔مرحوم پابند نماز تہجد گزار اور جماعت کے ساتھ انتہائی درجہ محبت و اخلاص رکھنے والے نوجوان تھے۔مرحوم پاکستان فضائیہ کے