تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 678 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 678

تاریخ احمدیت۔جلد23 678 سال 1966ء کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا۔آپ ۱۹۵۲ء میں آرمی آرڈینینس کور میں سویلین گزیلڈ آفیسر کے عہدے سے رٹائر ڈ ہوئے اور چار سال تک تحریک جدید میں پہلے ایڈیشنل وکیل المال اور پھر وکیل المال ثالث کے عہدے پر فائز رہے۔آپ نے ۳/ احصّہ کی وصیت کی ہوئی تھی۔تحریک جدید کے پانچیز اری مجاہدین میں بھی شامل تھے۔اپنی ستر سالہ زندگی میں خاموشی کے ساتھ دینی خدمات اور بنی نوع کے فائدہ کے بہت سے اعمال صالحہ بجالانے کی سعادت ملی۔پوری عمر مومنانہ شان اور دعوت الی اللہ کے ذوق وشوق اور ولولہ خدمت میں بسر کی۔تربیت اولا دان کا شعار تھا۔خالد احمدیت حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب کے ہم زلف تھے۔85 اہلیہ: محترمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ سابق صدر لجنہ دار الرحمت وسطی ربوہ بنت حضرت مولوی محمد عبد اللہ صاحب بوتالوی سابق صدر جماعت احمد یہ سرگودھا۔اولاد: کل ۴ بیٹے اور بیٹیاں، جن میں سے چاروں بیٹے واقف زندگی ہیں اور تین بیٹیاں واقفین زندگی سے بیاہی ہوئی ہیں۔اولاد کی تفصیل درج ذیل ہے۔مکرمہ صفیہ صدیقہ صاحبہ اہلیہ مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب (واقف زندگی) مرحوم سابق پروفیسر جامعہ احمدیہ۔۲۔مکرم پروفیسر مبارک احمد انصاری صاحب (واقف زندگی ) سابق پروفیسر تعلیم الاسلام کالج ربوہ و جامعہ احمدیہ کینیڈا وسابق صدر قضاء بورڈ کینیڈا۔مکرمہ رضیہ عفیفہ صاحبہ مرحومہ اہلیہ مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب لاہور۔-۴ مکرم پروفیسر رفیق احمد ثاقب صاحب (واقف زندگی ) سابق پروفیسر تعلیم الاسلام کالج ربوہ ، پرنسپل احمدیہ کالج کانو نائیجیریا، نائب ناظر مال آمد ر بوه و سابق نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ربوہ۔مکرمہ حلیمہ نزہت صاحبہ اہلیہ مکرم لطف الرحمن شاکر صاحب مرحوم (واقف زندگی ) سابق کارکن فضل عمر ہسپتال ربوہ۔