تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 45
تاریخ احمدیت۔جلد 23 45 سال 1965ء میری طبیعت پر ان اسلامی مشنوں کے کامیاب نتائج کا گہرا اثر ہے۔ہمارے مبلغین نے سوشل تعلقات کو استوار کرنے اور اسلام کی اشاعت کے سلسلہ میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب اپنے مشنوں کی کامیابی کے بارہ میں پوری طرح مطمئن نظر آتے تھے جرمنی میں بھی جماعت کی دو مساجد ہمبرگ اور فرینکفورٹ میں موجود ہیں۔“ اسی طرح جرمنی کی ایک مشہور پریس ایجنسی DER NORDSPIEGEL نے اس پریس کا نفرنس کا مفصل ذکر اپنے ۱۶ جون ۱۹۶۵ء کے شمارہ میں کیا۔جس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔صحرائے اعظم مغربی افریقہ میں اسلام کی ہمہ گیر اشاعت جماعت احمد یہ اپنا نصب العین قرار دے چکی ہے ان ممالک میں اس جماعت کی تبلیغی سرگرمیاں ۱۹۲۱ء سے بڑی کامیابی سے جاری ہیں۔یہ صراحت جماعت احمدیہ کے تبلیغی ادارے کے سربراہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے کی جو حال ہی میں غانا، گیمبیا، نائیجیریا، آئیوری کوسٹ اور سیرالیون میں اپنا تبلیغی دورہ مکمل کر کے آئے ہیں۔مغربی افریقہ میں اسلام آٹھویں صدی میں شمالی جانب سے پہنچا۔گزشتہ صدی کے نو آبادیاتی دور میں عیسائیت بھی افریقہ کے مغربی اور مشرقی حصوں میں پہنچ گئی اس کے پھیلنے کی زیادہ تر وجہ یہ تھی کہ یہ بیرونی حکومتوں کا مذہب رہا ہے۔ان ممالک میں اسلام پھیلانے کا کام سب سے پہلے جماعت احمدیہ نے منظم طور پر جاری کیا۔یہ تحریک جس کا مرکز ربوہ پاکستان ہے اپنے بانی کی اقتداء میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی تعلیمات کو دنیا میں پھیلا رہی ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ چند سالوں میں مغربی افریقہ کے متعد بہ حصے نے جو پہلے اپنے آبائی مذہب پر قائم تھا اسلام قبول کر لیا ہے۔اسلام کی ترقی کی رفتار عیسائیت کی ترقی کی رفتار سے کہیں بڑھ کر ہے۔اسلام کی مقبولیت کی زیادہ تر وجہ اسلام کے اصولوں کا فطرت کے مطابق ہونا ہے خدا تعالیٰ کے متعلق اسلام میں توحید کا تصور عیسائیت کے تثلیث کے تصور کے مقابلہ میں انسانی فطرت سے زیادہ قریب ہے۔اعداد و شمار کے لحاظ سے جماعت احمدیہ کی مغربی افریقہ میں ترقی کا جائزہ یوں لیا جا سکتا ہے کہ غانا میں ۲۴۷ تبلیغی مراکز ، سیرالیون میں ۴۴ ، نائیجیریا میں ۳۸ مراکز ہیں۔غانا میں ۱۵۱ مساجد، نائیجیریا میں ۱۹ار اور سیرالیون میں ۲۵ مساجد تعمیر کی جا چکی ہیں۔غانا میں جماعت احمدیہ کے۲اسکول، نائیجیریا میں ۱۰ راورسیرالیون میں ۴ سکول ہیں۔اسی طرح مشرقی افریقہ میں جماعت احمدیہ کے تبلیغی مراکز دار السلام اور نیروبی میں ہیں۔وہاں