تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 46
تاریخ احمدیت۔جلد 23 46 سال 1965ء بھی جماعت احمدیہ مساجد تعمیر کر رہی ہے اور اب تک ۲۰ مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔یورپ میں بھی جماعت احمد یہ منظم طور پر تبلیغ کر رہی ہے۔انگلینڈ، سیکینڈے نیویا، ہالینڈ، سوئٹزر لینڈ اور جرمنی میں مراکز موجود ہیں۔جرمنی میں ہمبرگ اور فرانکفورٹ میں مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔نیورمبرگ میں بھی جماعت کا مشن موجود ہے جس کے انچارج ایک جرمن نواحمدی ہیں۔صاحبزادہ مرز ا مبارک احمد صاحب کا دورہ انگلستان 20 جماعت ہائے احمد یہ انگلستان کی درخواست پر محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر مورخه ۲۷ /اگست کو ساڑھے چار بجے شام پاکستان سے لنڈن تشریف لائے۔آپ کے استقبال کے لئے جو دوست ایئر پورٹ پر موجود تھے ان میں محترم جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔محترم میاں صاحب دوستوں سے ملنے کے بعد مشن ہاؤس روانہ ہوئے جہاں دوست کثیر تعداد میں جمع تھے انہوں نے محترم میاں صاحب کو اهلاً و سهلاً ومرحبا کہا۔اگلے روز یعنی ۲۸ اگست کو جماعت احمد یہ انگلستان کا دوسرا سالانہ جلسہ شروع ہوا۔جلسہ سالانہ انگلستان جلسہ سالانہ کا آغاز شام ساڑھے چار بجے محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی تقریر سے ہوا۔آپ نے انگریزی میں قریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک ” فضائل قرآن“ کے موضوع پر تقریر کی۔آپ کی یہ تقر می ریکارڈ کر لی گئی تھی۔محترم صاحبزادہ صاحب نے صدارت کے فرائض سرانجام دیئے۔آپ نے فاضل مقرر کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ محترم چوہدری صاحب کا مقام خدمت دین اور تقوی اللہ کے لحاظ سے بھی بہت اونچا ہے اور آپ کو حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی صحابیت کا بھی شرف حاصل ہے۔اجلاس کے اختتام پر کثرت سے لوگوں نے محترم میاں صاحب سے شرف ملاقات حاصل کیا۔جلسہ سالانہ کا دوسرا دن اردو زبان میں کارروائی کے لئے وقف تھا اس میں افتتاحی تقریر محترم جناب میاں صاحب نے فرمائی۔جلسہ کی صدارت محترم جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے کی۔محترم میاں صاحب نے اپنی تقریر میں تقوی اللہ اور تعلق باللہ پر زور دیا۔آپ نے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے ملفوظات پڑھ کر سنائے۔آپ کا یہ خطاب قریبا سوا گھنٹہ تک جاری رہا اور حاضرین ہمہ تن گوش ہوکر اسے سنتے رہے۔