تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 609
تاریخ احمدیت۔جلد 23 609 سال 1966ء اور پھر حضور کی معیت میں قافلہ آگے روانہ ہوا اور ۲ بجے کے قریب بخیریت ناصر آباد پہنچا۔اس سفر میں بشیر آباد تک مکرم فضل الرحمان خان صاحب انجینئر زیل پاک سیمنٹ فیکٹری اور چوہدری نعمت اللہ صاحب انڈس بلیچنگ ملز اور چوہدری عزیز احمد صاحب باجوہ، چوہدری نذیر احمد صاحب باجوہ، چوہدری عبدالغفور صاحب ایس ڈی او، چوہدری منصور احمد صاحب اور مولانا غلام احمد فرخ صاحب کو بشیر آباد اور ناصر آباد تک حضور انور کی معیت کا شرف حاصل ہوا۔حضور کی تشریف آوری پر حیدر آباد کے انگریزی روز نامہ انڈس ٹائمز نے حضور کی فوٹو اور تشریف آوری کی خبر نمایاں کر کے شائع کی۔152 دیگر اسٹیٹس میں تشریف آوری ۱۳ نومبر بروز اتوار کی صبح حضرت خلیہ اسبح الثالث ناصر آباد اسٹیٹ کی اراضیات کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے اور فصلوں اور کاشت کا جائزہ لیا۔گوٹھوں کے ہار یوں خصوصاً ہندو مذہب کے ہاریوں کو نصائح فرمائیں۔دو پہر کی گاڑی سے مکرم ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب صدیقی معہ چند احباب میر پور خاص سے اور کنری سے مولوی عبدالباقی صاحب اور امیر صاحب کنری شرف ملاقات کے لئے آئے۔نماز ظہر وعصر اور پھر مغرب عشاء کے بعد حضور نے مسجد میں مقامی احباب کو شرف ملاقات بخشا اور تبلیغ اسلام کے ذرائع پر روشنی ڈالی۔۱۴ نومبر بروز پیر حضور انور موٹروں پر ناصر آباد سے محمود آباد اسٹیٹ تشریف لے گئے۔چوہدری عبدالعزیز صاحب مینجر اور اہالیان گوٹھ نے حضور کا استقبال کیا۔حضور نے سب کو شرف مصافحہ بخشا۔اس کے بعد حضور اراضیات اور باغ کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے۔دوپہر کے کھانے کے بعد حضور نے نماز ظہر وعصر مسجد میں جمع کروائیں۔بعدہ مسجد میں ہی مقامی احباب کو شرف ملاقات سے نوازا اور تبلیغ و تربیت کے متعلق ہدایات دیں۔محمود آباد سے واپسی پر ۴ بجے حضور انور کنری تشریف لائے۔فیکٹری کے گیٹ پر ڈویژنل امیر صاحب کے علاوہ امیر صاحب مقامی اور جماعت نے حضور کا استقبال کیا اور عصرانہ پیش کیا۔بعدہ حضور نے جملہ احباب جماعت اور غیر از جماعت دوستوں سے مصافحہ فرمایا۔مغرب کے قریب حضور واپس ناصر آباد تشریف لائے۔