تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 610
تاریخ احمدیت۔جلد 23 610 سال 1966ء ۱۵ نومبر کی صبح حضور انور د یہ صحابو ( جہاں نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی کی قبر بتائی جاتی ہے) محترمہ بیگم صاحبہ واحباب کی معیت میں دعا کے لئے تشریف لے گئے۔قبر پر لبی دعافرمائی اور مقامی دوستوں سے قبر کے متعلق تفصیل دریافت فرمائی۔دوستوں نے بتایا کہ حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی بھی یہاں دعا فرمایا کرتے تھے۔ساڑھے بارہ بجے ریلوے اسٹیشن کـنـجـیـجـی تشریف لائے اور دو پہر کی گاڑی پر محمد آبا دا سٹیٹ کے لئے روانہ ہوئے۔راستہ میں کنری اسٹیشن پر کنری و ملحقہ علاقہ کے احباب نبی سر روڈ اسٹیشن پر احمد آباد اسٹیٹ اور نبی سرشہر کی جماعت کے احباب تشریف لائے ہوئے تھے۔حضور نے سب احباب کو مصافحہ کے شرف سے نوازا۔ایک بجے گاڑی ٹابھی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔مکرم میاں عبدالرحیم احمد صاحب وکیل الزراعت کی قیادت میں محمد آباد اور علاقہ کے دوستوں نے اھلا و سھلا مرحبا کے قطعات آویزاں کئے تھے۔حضور نے اسٹیشن پر اور ہیڈ کوارٹر میں سب احباب سے مصافحہ فرمایا اور جماعت محمد آباد کی طرف سے دی گئی دعوت طعام میں شرکت فرمائی۔نمازوں کے بعد حضور مسجد میں تشریف فرما ہوتے رہے۔نصرت آباد اور نوکوٹ سے بھی احباب حضور کے استقبال کے لئے آئے ہوئے تھے۔۱۶ نومبر بروز بدھ حضور نے لطیف نگر فارم کے علاوہ ہیڈ کوارٹر فارم اور باغ کا معائنہ فرمایا۔نمازوں کے بعد مسجد محمد آباد میں حاضر احباب سے ملاقات فرمائی۔۱۷ نومبر بروز جمعرات حضور علی اصبح پہلے کریم نگر فارم کے معائنہ کے لئے بمعیت میاں عبدالرحیم احمد صاحب وکیل الزراعت ، چوہدری ظہور احمد صاحب با جوه ناظر زراعت، ملک غلام احمد صاحب عطا ایم ایس سی اسٹیٹ ایجنٹ و مکرم سید عبدالرزاق شاہ صاحب تشریف لے گئے۔کریم نگر کے جملہ احباب سے حضور نے مصافحہ فرمایا۔اس کے بعد باغ کا معائنہ کیا اور پھر فصلیں دیکھتے ہوئے احمد آباد اسٹیٹ تشریف لے گئے۔احمد آبا دا سٹیٹ کی حد پر مینجر چوہدری محمود احمد صاحب نے حضور کا استقبال کیا۔حضور اسٹیٹ کی مختلف گوٹھوں میں سے ہوتے ہوئے ہیڈ کوارٹر تشریف لے گئے جہاں اردگرد کے احمدی اور غیر از جماعت دوست بڑی تعداد میں موجود تھے۔حضور نے سب سے مصافحہ فرمایا۔اس کے بعد حضور فصلیں دیکھنے باہر تشریف لے گئے۔حضور کی خدمت میں درخواست کی گئی کہ واٹر کورس نمبر ۱۸ کی گوٹھ کا نام تجویز فرما دیں۔حضور نے کرشن آباد نام رکھا۔آخر میں باغ دیکھ کر واپس ہیڈ کوارٹر تشریف لائے۔