تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 607 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 607

تاریخ احمدیت۔جلد 23 607 سال 1966ء لائے۔حضور کے استقبال اور زیارت کے لئے مکرم چوہدری عزیز احمد صاحب باجوہ امیر ضلع حیدر آباد مکرم ماسٹر رحمت اللہ صاحب امیر مقامی اور حیدر آباد کی جماعت کے احباب ۴ بجے سے اسٹیشن پر پہنچ چکے تھے۔اسی طرح چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت احمد یہ کراچی اپنے پانچ ساتھیوں کی معیت میں گذشتہ رات سے ہی حیدرآباد پہنچے ہوئے تھے۔میر پور خاص، کنری، ٹنڈومحمد خان، کوٹ احمدیاں اور حیدرآباد کے احباب بھی اسٹیشن پر پہنچ گئے۔گاڑی سے اترنے پر حضور انور نے جملہ احباب کو شرف مصافحہ بخشا اور پھر زیل پاک سیمنٹ فیکٹری کے ریسٹ ہاؤس میں تشریف لے گئے۔جو حضور کے قیام کے لئے تجویز کیا گیا تھا۔حضور نے اور آپ کے خدام اور مہمانوں نے ناشتہ تناول فرمایا اور دس بجے دن حضور معه محترمہ بیگم صاحبہ ورفقاء قافلہ موٹر کاروں پر بشیر آباد اسٹیٹ کے لئے روانہ ہوئے۔راستہ میں ٹنڈوالہ یار کے مقام پر مکرم ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب صدیقی امیر حیدر آباد ڈویژن حضور کے استقبال کے لئے آئے ہوئے تھے اسی طرح آگے جا کر راستہ میں نواں کوٹ احمدیاں کی جماعت کے دوست حضور کی تشریف آوری کا سن کر زیارت کے لئے کھڑے تھے۔حضور نے کارروکی اور اتر کر احباب سے مصافحہ کیا اور ان کے حالات دریافت فرمائے اور پھر آگے روانہ ہوئے۔۲ بجے کے قریب قافلہ بشیر آباد پہنچا۔بشیر آباد کے احباب باہر راستہ پر دورویہ کھڑے تھے۔انہوں نے حضور کی آمد پر نعرہ ہائے تکبیر ”امیر المؤمنین زندہ باد ” اسلام زندہ باد احمدیت زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔حضور نے احباب کو شرف مصافحہ بخشا۔حضور نے ظہر وعصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔اور پھر احباب کو شرف مصافحہ بخشا۔۵ بجے شام حضور معہ محترمہ بیگم صاحبہ و رفقاء قافلہ ظفر آبادلا بنی تشریف لے گئے۔جہاں مکرم چوہدری عزیز احمد صاحب باجوہ امیر ضلع حیدرآباد نے دعوت عصرانہ کا انتظام کیا تھا۔حضور وہاں احباب سے مختلف دینی اور زراعتی امور پر گفتگو فرماتے رہے اور اجتماعی دعا فرمائی۔وہاں سے واپس آکر حضور نے مغرب و عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔بشیر آبا داسٹیٹ نومبر کو صبح ۸ بجے کے بعد حضور بشیر آباد اسٹیٹ کے مختلف حلقوں میں تشریف لے گئے اور فصلوں کو دیکھا۔یہ دن جمعہ کا مبارک دن تھا۔ضلع حیدر آباد کی جماعتوں کے احباب مردوزن