تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 556 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 556

تاریخ احمدیت۔جلد 23 556 سال 1966ء کے اخلاص میں برکت دے۔آپ کی مساعی کو بارآور کرے اور اس علاقہ میں احمدیت و اسلام کو جلد غالب کر دے۔آمین۔مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی کہ کیرنگ میں جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔آمین۔میری طرف سے دوستوں کی خدمت میں السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ پہنچا کر یہ پیغام عرض کریں کہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں اسلام غالب آجائے اور ہم ناچیز بندوں نے احمدیت کو قبول کر کے اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اس مقصد کے حصول کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب دوستوں کے اخلاص میں برکت دے اور اس عظیم عہد کو نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مگر ہم میں سے ہر فرد کا یہ فرض ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے وہ کیا کچھ کر رہا ہے۔اگر ہمارے سب فکر دنیا کے لیے ہوں اور ہم بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح محض نام کے مسلمان ہوں اور ہمیں دین کی اتنی فکر نہ ہو جتنی دنیا کی اور اسلام کو دنیا بھر میں غالب کرنے کی تڑپ ہمیں دن رات بے چین نہ رکھتی ہو تو ہم نے اپنے مقصد کو فراموش کر دیا اور اپنے رب کو ناراض کرنے کا باعث بنے۔لیکن اگر ہم نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے اور اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا مقصد ہمیشہ سامنے رکھا۔ہمیں دن رات یہی فکر ہے کہ کسی طرح دنیا میں اسلام غالب آجائے اور ہمیں یہ فکر ہر دم بے چین رکھتی ہے۔ہمارا یہ زبانی دعوی ہی نہیں بلکہ ہماری ہر حرکت و سکون اور ہمارے فکر و عمل سے یہ تڑپ ظاہر ہے اور ہم نہ صرف اپنے تئیں بلکہ اپنے بیوی بچوں کو بھی اپنے گھروں میں اسلامی ماحول پیدا کر کے اسلام کے رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے گرد و پیش اسلامی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور اشاعت وتبلیغ اسلام کے لیے ہر ممکن قربانی پیش کرتے ہیں۔تو ہماری یہ ناچیز کوششیں یقینا اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول ہوں گی اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضلوں کو کھینچنے کی باعث ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ہماری غفلتیں سستیاں اور کمزوریاں دور فرمائے ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔اسلام کے لیے ہر ممکن قربانی پیش کرنے کی توفیق دے اور اسلام کی فتح کا دن قریب