تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 557 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 557

تاریخ احمدیت۔جلد 23 557 سال 1966ء سے قریب تر لے آئے۔آمین۔اس سلسلہ میں اپنے عزیز دوستوں سے میں یہ بھی کہوں گا کہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب روحانی خزائن ہیں۔ان میں سے اکثر کتب اردو میں ہیں۔پس اردو زبان سیکھنے کی طرف توجہ دیجئے تا آپ بھی ان کتب کا مطالعہ کر کے ان روحانی خزائن سے مالا مال ہوسکیں ( جو قرآن مجید کی تفاسیر اور روحانی علوم کا نچوڑ ہیں ) اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ کو ہر قسم کی پریشانیوں سے بچائے اور دینی و دنیوی کامیابیوں سے نوازے اور خدمت دین کی توفیق دے۔آمین۔خدا حافظ 66 والسلام ( دستخط ) مرزا نا صراحه خلیفة المسیح الثالث 106 لندن میں یوم حسین اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی تقریر رسالہ المبلغ سرگودھا نے اگست ۱۹۶۶ء میں خبر دیتے ہوئے تحریر کیا کہ ۳۰ مئی کو اسلامک کلچرل سنٹر ریجنٹ پارک میں ادارہ جعفریہ کے زیر اہتمام یوم حسین منایا گیا۔صدارت کے فرائض بین الاقومی عدالت کے حج سر محمد ظفر اللہ خاں نے ادا کئے۔۔۔سر ظفر اللہ نے اپنی صدارتی تقریر میں فرمایا کہ یزیدیت آج بھی کارفرما ہے۔جس کے مقابلہ کے لئے حسینیت کی ضرورت ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حسینی پرچم تلے متحد ہو جائیں اور حسینی قیادت کے زیر اثر یزیدیت کا مقابلہ کریں۔انہوں نے فرمایا واقعہ کر بلا دنیا کی تاریخ میں پہلا اور آخری واقعہ ہے۔ایسے واقعہ کی مثال کسی مذہب کی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔سر ظفر اللہ خاں صاحب نے پر زور الفاظ میں کہا کہ اگر ہم اپنے دینی فرائض بھول جائیں اور احکام خدا اور رسول کی تعمیل نہ کریں تو ہم بھی یزیدی فوج کے ارکان شمار ہوں گے۔جنہوں نے امام حسین کو شہید کیا۔اس محفل میں ہر فکر وخیال کے مسلمان جمع تھے۔غیر مسلم حضرات نے بھی شرکت کی۔لوگوں کی تعداد تقریب دو ہزارتھی۔107