تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 524 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 524

تاریخ احمدیت۔جلد 23 ۴۔۔524 سال 1966ء بالخصوص انسدا درشوت اور پردہ کے استحکام کے سلسلہ میں ایسی سکیم کی تیاری جو کم از کم روپے اور وقت کے خرچ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکے۔اس سکیم کی تیاری میں موجودہ کیفیت کو جس حد تک ممکن ہو اعدادوشمار میں ڈھال کر پیش نظر رکھا جائے اور جہاں تک ممکن ہو مطمح نظر بھی اعدادوشمار کی صورت میں متعین ہو۔غیر احمدی معاشرہ کی اس انتظار کے بغیر کہ وہ احمدی ہوتے ہیں تربیت شروع کر دی جائے۔کوشش کی جائے کہ تمام شہری اور قصباتی جماعت میں سنڈے اسکولز (Sunday Schools) کی طرز کے ہفتہ وار دینی اسباق دینے کے لئے مدارس جاری کئے جائیں جو سب آنریری ہوں۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے ان سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ منصوبہ بندی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق منصوبہ بنایا جائے۔اسپر صدر، صدرانجمن احمدیہ نے ۱/۱۸اپریل ۱۹۶۶ ء کو فیصلہ کیا: وم۔ارشاد حضور بغرض تعمیل ریکارڈ کیا جاتا ہے۔تمام نظارتیں ان اصولی ارشادات کو مدنظر رکھ کر اپنے پرانے منصوبے کی نظر ثانی کرلیں۔صدر صاحب کے ذریعے حضور کا یہ ارشاد بھی ملا ہے کہ یہ کام ۲۰/۴/۶۶ تک ختم ہو جانا چاہیئے۔آج مورخہ ۱۸/۴/۶۶ ہے۔حضور سے درخواست کی جاتی ہے کہ اگر حضور پسند فرمائیں تو اس کام کی تکمیل کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت عنایت فرماویں۔تمام نظارتیں نظر ثانی کے بعد اپنی رپورٹیں ناظر صاحب اعلیٰ کو بھجوائیں جوان کو یک جا کر کے حضور کی خدمت میں پیش کر دیں۔“ چنانچہ نظارتوں نے اس کی پوری پوری تعمیل کی بھر پور کوشش کی۔تاریخ احمدیت جلد ششم پر ہفت روزہ انصاف کا تبصرہ راولپنڈی کے ہفت روزہ انصاف نے اپنی ۲۱ اپریل ۱۹۶۶ ء کی اشاعت میں تاریخ احمدیت جلد ششم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کتاب مسلمانان غیر منقسم ہند اور پھر اسلامیان جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کا بہترین مرقع ہے۔اس تبصرے کا متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔