تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 523
تاریخ احمدیت۔جلد 23 523 سال 1966ء زیر نظر ملک کے ہر طبقہ اور ہر علاقہ پر پیغام احمدیت کے لحاظ سے حجت تمام ہو جائے۔اسی طرح نظارت اصلاح وارشاد نے بھی تبلیغی اور تربیتی سفارشات مرتب کی تھیں جن کا جائزہ لے کر معین سفارشات پیش کی گئیں جو کہ درج ذیل ہیں۔لائبریریوں میں سلسلے کے اخبارات اور کتب بھجوانے کا جو طمح نظر مقرر کیا گیا ہے سخت ناکافی اور قلیل ہے۔نظارت اس مطمح نظر کو اس امر کے ملحوظ رکھتے ہوئے معین کرے کہ آئندہ پانچ دس سال کے اندر ملک کی ہر لائبریری اور ریڈنگ روم میں سلسلہ کا لٹریچر اور اخبارات پہنچ رہے ہوں۔: هر مربی اپنے اپنے دائرہ عمل میں اپنے سالانہ پروگرام کا منصوبہ نظارت کے منصوبے کی روشنی میں تیار کرے اور بیعتوں کے لحاظ سے اپنا مطمح نظر معین کر لے۔ج ا۔مربیوں کی تعداد کو جلد از جلد ضرورت کے مطابق بڑھانے کے متعلق بھی نظارت غور کرے اور مطمح نظر کی تعیین کے بعد اگر ضرورت ہو تو فوری طور پر نئے واقفین کو جامعہ میں داخل کروانے کیلئے جد و جہد شروع کر دے تا کہ آئندہ بڑھتی ہوئی ضرورت پوری ہو سکے۔یہ امر قابل فکر ہے کہ امسال صرف تین نئے مربی نظارت کو ملیں گے۔تربیتی منصوبہ سے متعلق راہنمائی علاقہ دار بی تربیتی جائزہ کہ کتنے فی صد احمدی دوست نماز ناظرہ اور باترجمہ جانتے ہیں۔: قرآن کریم ناظرہ اور باترجمہ جانتے ہیں۔ج نماز با جماعت کی اہلیت رکھتے ہیں۔نماز با جماعت پڑھتے ہیں۔تلاوت قرآن کریم کے عادی ہیں۔س بنیادی فقہی مسائل سے واقفیت رکھتے ہیں۔ش بنیادی عقائد سے واقفیت رکھتے ہیں۔اسی جائزہ کو بنیاد بناتے ہوئے تربیتی سکیم تیار کی جائے۔طبقہ وار اور علاقہ وار مذہبی اور اخلاقی برائیوں اور معاشرے کے رحجانات کی چھان بین۔