تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 510
تاریخ احمدیت۔جلد 23 510 سال 1966ء لئے وقت بھی زیادہ دیتے ہیں اور مریضوں کا علاج بھی زیادہ کرتے ہیں۔اس لئے اس میدان میں معجزات کی زیادہ مثالیں اُن کے ذہن میں ہی ہوں گی۔میں صرف ایک دو مثالیں بیان کرتا ہوں۔اس موقع پر حضور نے طبی معجزات کی جو حیرت انگیز مثالیں بیان فرمائیں وہ حضور ہی کے الفاظ میں درج ذیل کی جاتی ہیں۔پہلی مثال ” میں نے ایک دفعہ ایک معجزانہ نظارہ یہ دیکھا کہ ہمارے کالج کا ہال بن رہا تھا۔جو مزدور وہاں کام کر رہے تھے اُن میں سے ایک مزدور کو جو بیمار تھا، ٹھیکیدار میرے پاس لایا۔اس کا ایک گھٹنا فٹ بال کے برابر سو جا ہوا تھا۔ٹھیکیدار نے مجھ سے کہا اس مزدور کو یہ تکلیف ہوگئی ہے۔اس کو کوئی دوا دیں۔میں نے ۱۲ ٹشو ریمیڈیز (TISSUE REMEDIES (12) کی بارہ دوائیوں میں سے دو دوائیں ملا کر چند پڑیاں بنائیں۔اور اس مزدور کو دیدیں۔چنانچہ وہ دوائی لے کر چلا گیا اور میں اپنے کام میں مشغول ہو گیا۔حتی کہ مجھے یہ بھی یاد نہ رہا کہ میں نے کوئی مریض دیکھا بھی تھا اور اس کو دوا بھی دی تھی۔ٹھیک اڑتالیس گھنٹوں کے بعد میں کالج کے دفتر سے اپنے گھر جارہا تھا۔میں نے دیکھا کہ وہی مریض سامنے سے آ رہا ہے میری نظر اُس پر پڑی۔تو میں نے اُسے پہچان لیا اور بلا کر دریافت کیا کہ اب تمہارا حال کیسا ہے۔اس نے کہا مجھے بالکل آرام آ گیا ہے۔“ دوسری مثال ا بھی چند دن ہوئے ایک دوست لاسکپور سے مجھے ملنے کے لئے آئے۔دفتر میں انہیں کچھ دیر انتظار کرنا پڑا اور اس انتظار کے وقفہ میں وہ دو دفعہ بیہوش ہوئے۔جب وہ میرے پاس پہنچے تو اُن کا چہرہ بالکل زرد تھا اور آنکھوں میں وحشت پائی جاتی تھی۔جب میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کو کیا ہوا ہے تو انہوں نے بتایا کہ میں بیمار ہوں اور علاج کی غرض سے یہاں آیا ہوں۔ابھی ملاقات کے سلسلہ میں انتظار کے دوران مجھے بیہوشی کا دو دفعہ دورہ پڑا ہے۔ان کی حالت دیکھ کر مجھے