تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 509 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 509

تاریخ احمدیت۔جلد23 509 سال 1966ء ہفتم سب کمیٹی تحریک جدید و وقف جدید نے مجوزہ بجٹ ایک لاکھ ستر ہزار روپے (۱،۷۷،۰۰۰) کی منظوری کی سفارش کی نمائندگان کی اکثریت نے اس کی تائید کی۔حضور نے فرمایا میں سب کمیٹی اور شوری کی سفارش کو منظور کرتا ہوں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا احمدی ہو میو پیتھ ڈاکٹروں سے حقیقت افروز خطاب ۲۷ مارچ ۱۹۶۶ء کو احمدی ہومیو پیتھ ڈاکٹروں کا ایک اہم اجلاس ربوہ میں ہومیو پیتھک طریقِ علاج کو ترقی دینے کے سلسلے میں منعقد ہوا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے بتلایا کہ ہومیو پیتھی، ایلو پیتھی یا طب یونانی سب کے سب علوم ظنی ہیں۔شفا اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے۔مگر تد بیر کرنے کا حکم اس نے اپنے بندوں کو دیا ہے۔قرآن کریم کا دعویٰ ہے کہ تمام امراض کا علاج جڑی بوٹیوں سے ہو سکتا ہے اور ان جڑی بوٹیوں سے بہترین طریق علاج یہ ہے کہ اُن کی ایک ایسی دوا بنائی جائے۔جو ایلو پیتھی ادویہ کی نسبت ہو میو پیتھی ادویہ سے زیادہ مناسبت رکھتی ہے اور وہ شہد کی مختلف قسمیں ہیں۔اس طرح ہم ذوقی طور پر یہ استدلال کر سکتے ہیں کہ قرآن کریم کی رُو سے ہو میو پیتھی طریق ، علاج کے دوسرے طریقوں کی نسبت زیادہ پسندیدہ ہے۔ہومیو پیتھک علاج کی طرف عالمانہ اور محققانہ توجہ کی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ بہت سستا علاج ہے۔اس پر خرچ بہت کم آتا ہے۔اس لئے یہ ہمارے ملک کے لئے بڑا ہی اچھا ہے اور خاص طور پر ہماری جماعت کے لئے تو نہایت ہی مفید ہے۔کیونکہ جتنی رقم بھی ہم بچاسکیں گے اس کا ایک حصہ بہر حال خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کریں گے۔لیکن دعا اور تدبیر دونوں کی ضرورت ہے۔اس علم کا مطالعہ بھی اور مریض کا مطالعہ بھی پوری توجہ کے ساتھ ہونا چاہیئے لیکن اس کے ساتھ ہی نہ تو اپنے آپ کو خدا سمجھنا چاہیئے نہ کسی دوا کو خدا کا درجہ دینا چاہیئے۔خُداخد ا ہی ہے اور وہی شافی ہے جب تک آسمان پر شفا کا ارادہ نہ ہو اس وقت تک زمین پر کسی انسان کو شفا حاصل نہیں ہوسکتی۔حضرت اقدس نے اپنے خطاب میں خاص طور پر تاکید فرمائی کہ ہر ڈاکٹر اور معالج کو دوا کی نسبت دُعا پر زیادہ زور دینا چاہیئے اور اگر دعا کی جائے تو میرے نزدیک اس میدان میں بھی اللہ تعالیٰ کے معجزات نظر آتے ہیں۔نیز فرمایا کہ میں تو پہلے ہی بہت کم علاج کرتا ہوں اور اب تو میرے پاس وقت بھی بہت کم ہے۔لیکن میرے محترم بھائی مرزا طاہر احمد صاحب کو ہومیو پیتھی کا بہت شوق ہے وہ اس کے