تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 6 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 6

تاریخ احمدیت۔جلد 23 6 سال 1965ء مناسک حج صحیح رنگ میں بجالانے کی توفیق بخشے اور خیر وعافیت سے واپس لائے۔اور ان کے قلوب کو منور فرمائے۔عازمین حج کی فہرست درج ذیل ہے:۔مکرم میاں محمد صدیق صاحب بانی مع بیگم صاحبہ وصاحبزادی شکیلہ مکرم میاں محمد یوسف صاحب بانی مع بیگم صاحبہ مکرم میاں محمد عمر صاحب سہگل مع بیگم صاحبہ مکرم میاں محمد بشیر احمد صاحب سہگل مع بیگم صاحبہ مکرم مولوی محمد سلیم صاحب فاضل مع والدہ صاحبہ مکرم میاں محمد حسین صاحب امیر جماعت احمدیہ کلکتہ مکرم میاں عبدالمجید صاحب مکرم میاں محمد ادریس صاحب مکرم با بومحمد شمس الدین صاحب ( حج بدل برائے والد صاحب مرحوم میاں محمد عمر صاحب سہگل ) 66 مکرم مولوی شریف احمد صاحب امینی ( حج بدل برائے عزیز میاں محمد حسین صاحب) “ اس اعلان کے شائع ہوتے ہی بھارتی مولویوں نے جو نہایت قابل مذمت کارروائی کی وہ انہی کے ایک مولوی محمد منظور نعمانی صاحب نے بڑے فخر سے بیان کرتے ہوئے لکھی کہ :۔کلکتہ کے قادیانیوں کی ایک جماعت نے حج کو جانے کا پروگرام بنایا۔ان کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ اس حج کے ذریعہ کلکتہ اور اس کے نواح میں قادیانیت کی تبلیغ کے لئے زمین ہموار کر سکیں گے وہاں سے واپس آکر وہ مسلمانوں کو بتائیں گے کہ عقائد کی بنیاد پر ہماری مخالفت بس یہ ہندوستان ہی کے مولوی کرتے ہیں مکہ مدینہ میں کسی نے ہماری کوئی مخالفت نہیں کی اور ہمارے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جو ایمان والوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔الغرض وہ اس حج کو اپنے لئے ایک سند اور سر ٹیفکیٹ بنانا چاہتے تھے۔اسی لئے انہوں نے اس کا اچھا خاصا پروپیگنڈا بھی کیا تھا۔کلکتہ کے چند حساس اور بیدار مسلمانوں نے اس خطرہ کو محسوس کیا اور ایک خط ملک حجاز شاہ فیصل کو لکھا کہ قادیانیوں کی ایک جماعت اس طرح حج کے موقعہ پر حجاز مقدس پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ اپنے کو مسلمان بتا کر سفر کریں گے حالانکہ یہ قادیانی ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی اور رسول مانتے ہیں، ان کے یہ یہ نام ہیں۔اس خط کی ایک کا پی مملکت سعودیہ عربیہ کے مفتی اکبر کو، ایک رابطہ عالم