تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 4
تاریخ احمدیت۔جلد 23 4 سال 1965ء اس کا نام نظری طبیعیات رکھا گیا ہے۔کالج میں ان کا بیشتر تدریسی کام پوسٹ گریجویٹ ریسرچ سے متعلق ہے اس وقت ۲۵ طلبہ ان کی نگرانی میں ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ان میں سے نصف طلبہ سمندر پار ممالک سے آئے ہیں۔اور ان میں تقریبا نصف طلبہ پاکستانی ہیں۔گذشتہ تین سالوں میں طبیعیات میں سب سے ممتاز دریافت کے سلسلے میں کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے جب ۱۹۵۷ء میں انہیں ہاپکنس پرائز ملاتو پر و فیسر سلام کے کام کو پہلی بار بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔طبیعیات سے متعلق ایک مبادی ذرے نیوٹرینوں کے جدید نظریے کے وہ خالق ہیں۔دوسرے سال کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ایڈمز پرائز دیا گیا۔۱۹۵۹ء میں انہیں صدر پاکستان کی طرف سے تمغہ خدمت ( پرائڈ آف پر فارمنس ) اور ”ستارہ پاکستان دیا گیا۔وہ رائل سوسائٹی کے فیلو بھی منتخب ہوئے۔اس اعزاز کو حاصل کرنے والے وہ پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی ہیں۔اپنے انتخاب کے وقت وہ سوسائٹی کے سب سے کم عمر ” فیلو تھے۔۱۹۶۰ء میں برٹش فزیکل سوسائٹی نے گزشتہ دس سال کے دوران طبیعیات میں اہم ترین دریافت کے لئے ایک تمغہ وضع کیا اور پروفیسر سلام کو ان کے نظریہ مساوات پر پہلا تمغہ ملا۔تناسب ذرات سے متعلق ان کا تازہ ترین کام جو طبیعیات کے صف اول کے مسائل سے تعلق رکھتا ہے، نیوٹن ، آئن سٹائن ، ڈریک اور ہائز نبرگ کی روایت میں شامل ہے۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے ۱۹۶۱ء میں پاکستان خلائی کمیٹی کی تشکیل کے وہی ذمہ دار تھے۔اس کے بعد سے وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان میں نظری طبیعیات سے متعلق ایک اہم ادارہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک آزمائشی ادارہ ، جو اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہوگا۔چار سال کے لئے ایک تجرباتی بنیاد پر اس سال ٹریسٹ میں قائم کیا جا رہا ہے۔پروفیسر سلام کو اس ادارہ کا پہلا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔اس قسم کے ایک ادارے کی تجویز پاکستان نے پیش کی تھی۔ایک اور کام جس پر پروفیسر سلام کو بجاطور پر فخر ہے، پاکستان میں جو ہری توانائی کمیشن کا قیام اور فروغ ہے اس کے چیئر مین سے قریبی روابط کے ساتھ انہوں نے کام کیا اور ۱۹۵۹ء سے اس کمیشن کے ایک ممبر ہیں۔ان کا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں اسلام آباد کے مقام پر پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یو نیورسٹی قائم کی جاسکتی ہے۔اپنی متعدد اور متنوع سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ۱۹۶۱ء کے بعد سے وہ حکومت پاکستان کے سائنسی