تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 2
تاریخ احمدیت۔جلد 23 2 سال 1965ء پاکستان اور صدر عمومی لوکل انجمن احمدیہ مرزا عبد الحق صاحب ایڈووکیٹ علاقائی امیر، مکرم ناظر صاحب اصلاح وارشاد اور بابو شمس الدین صاحب سابق امیر جماعتہائے سرحد نے بھی صدر مملکت کی خدمت میں مبارکباد اور دعا پر مشتمل تار ارسال کئے۔ان پیغامات تہنیت کے علاوہ ربوہ کے احمدیوں نے ۳ جنوری کو عصر کی نماز مسجد مبارک میں ادا کی۔نماز کے بعد خالد احمدیت مولانا جلال الدین صاحب شمس ناظر اصلاح وارشاد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کی تقریر کا وہ حصہ جو اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری اور اس کے حضور دعا سے متعلق تھا پڑھ کر سنایا اور پھر اپنے محبوب ملک پاکستان کے استحکام اور ترقی نیز صدرمملکت کی مساعی جمیلہ میں برکت کے لئے دعا کی پر زور تحریک فرمائی۔جس کے بعد آپ نے ایک لمبی پر سوز دعا کرائی کہ پاکستان کو پہلے سے بڑھ کر استحکام نصیب ہو اور وہ ترقی اور خوشحالی کی منازل بسرعت طے کر کے اقوام عالم میں بلند سے بلند تر مقام حاصل کر لے پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کے سائنسی کارناموں کا تذکرہ برٹش انفارمیشن سروسز کراچی کے پندرہ روزہ رسالہ اطلاعات“ نے ۱۶ جنوری ۱۹۶۵ء کے شمارے میں پاکستان کے شہرہ آفاق سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے متعلق ایک معلوماتی مضمون شائع کیا۔جس میں آپ کے سائنسی کارناموں پر روشنی ڈالی۔چنانچہ رسالہ مذکور نے عالمی سائنسدانوں میں ایک عظیم شخصیت کے زیر عنوان لکھا:۔پاکستان کے شہرۂ آفاق ماہر ریاضیات و سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام جوان دنوں لندن کے ایک مغربی ضلع پٹنی میں مقیم ہیں ۳۰ نومبر کو رائل سوسائٹی کا ہیوز میڈل حاصل کرنے والے سب سے کم عمر فرد بن گئے۔وہ پہلے ہی سے رائل سوسائٹی کے ایک ”فیلو ہیں برطانوی دنیائے سائنس میں اس اعزاز کی سب سے زیادہ خواہش کی جاتی ہے۔مادی ذرات ELEMENTARY ARTICLES) اور مقداری میکانیات (QUANTUM MECHANICS) کے نظریے کے سلسلے میں پروفیسر موصوف کے غیر معمولی کارنامے کو پچھلے دنوں رائل سوسائٹی کے سالانہ عشائیہ میں اس کے آسٹریلوی نژا دصدرسر ہاورڈ فلورے نے خاصا سراہا ہے۔