تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 1
تاریخ احمدیت۔جلد 23 1 سال 1965ء خلافت ثانیہ کے عہد مبارک کا آخری سال صلح تا نبوت ۱۳۴۴هش/ جنوری تا نومبر ۱۹۶۵ء حضرت مصلح موعود کا صدر پاکستان کے نام برقی پیغام تہنیت ۱۹۶۵ء کے آغاز میں بنیادی جمہوریت کے ارکان نے محمد ایوب خان کو دوبارہ صدر مملکت منتخب کیا۔ایسے محب وطن اور بالغ نظر شخصیت کے انتخاب پر امام جماعت احمد یہ سید نا حضرت مصلح موعود نے مورخہ ۳ جنوری ۱۹۶۵ء کو حسب ذیل الفاظ میں مبارکباد کا برقی پیغام ارسال فرمایا :۔فیلڈ مارشل محمد ایوب خان صدر پاکستان۔راولپنڈی صدر پاکستان منتخب ہونے پر ازراہ نوازش میری طرف سے انتہائی پُر خلوص مبارکباد قبول فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ اپنے بے پایاں فضل و رحم سے آپ کو طاقت اور ہمت عطا فرمائے تا کہ آپ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں اپنی مساعی کو عزم و اعتماد کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔وہ آپ کو قوم کی خدمت بجالانے کی توفیق بخشے اور اسی کے فضل سے آپ تحفظ و خوشحالی کی جانب قوم کی راہنمائی کرنے میں کامیاب ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا رہبر ہو اور آپ کو اپنی تائید و نصرت سے نوازے۔اور اُن سب پر اپنا فضل نازل فرمائے جو پاکستان اور اسلامی دنیا کی فلاح و بہبود کی جدوجہد میں بے لوثی اور لہیت کے جذبہ کے ماتحت آپ کے ہاتھ مضبوط کرنے میں کوشاں ہیں۔مرزا بشیر الدین محمود احمد امام جماعت احمدیہ اس موقع پر صدر صاحب صدر انجمن احمد یہ پاکستان، صوبائی امیر صاحب انجمن احمد یہ مشرقی