تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 145 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 145

تاریخ احمدیت۔جلد 23 145 سال 1965ء 103 166 جانیوالے موعود خلیفہ کی تڑپ تھی۔پس دعا کریں اور بہت دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہم کو پاک کرے جیسا کہ پاک کرنے کا حق ہے۔ہم فتنوں سے بچیں صادق ہوں اور صادقوں کے ساتھ رہیں خلافت سے وابستہ رہیں ہمیں خدائے کریم و رحیم ایسا بننے سے بچائے کہ ہم شماست اعداء کا موجب بن جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک انداری الہام ہے انى مهين من اراد اهانتک | دریدہ دہن مخالفین کے لئے اس کا بڑی شان سے پورا ہونا آپ سب کے علم میں ہے اور بعض افراد کو ذاتی تجربہ بھی ہے کہ جو حد سے بڑھا اور آپ کی اہانت کی وہ ذلیل ہوا۔مگر آپ صرف یہ سوچ کر مطمئن نہ ہوں کہ یہ دشمنان اسلام و احمدیت کے لئے ہی تنبیہ ہے بلکہ ڈریں اُس خدائے غالب سے جس کو ہرگز پروا نہیں کہ وہ اہانت کرنے والا دشمن ظاہر کے لباس میں ہے یا اپنا ہونے کا دعویٰ رکھتا ہے۔اگر آپ خدانخواستہ تقویٰ کی راہوں سے دور جا پڑے یا نفاق وفساد اختیار کیا یا اپنے قول و فعل سے کسی رنگ میں بھی ظاہر کر دیا کہ آپ وہ نہیں جو آپ کو ہونا چاہیئے تھا اور آپ کے دل روحانیت سے خالی ہو رہے ہیں آپ کی زبانیں بے لگام ہو رہی ہیں۔احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نور کا پر تو آپ پر نمایاں پڑا ہوا نظر نہیں آرہا اور زمانہ دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ یہ لوگ تو وہی نام نہاد مسلمان نظر آتے ہیں۔جس خصوصیت کا دعوی تھا وہ کہاں ہے؟ تو آپ یاد رکھیں کہ اسی ذیل میں آجائیں گے اور اپنے آقا کی اہانت کرنے والے ٹھہریں گے۔اگر ایسا ہوا اور خدا نہ کرے کہ ہو تو ہمارا ٹھکانہ کہاں ہوگا؟ کہیں کے نہ رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو دعاؤں سے نصرت طلب کرنے کی توفیق بخشے اور نیک ارادوں میں استقامت عطا فرمائے۔اس وقت ایک بڑی چوٹ آپ کو لگی ہے۔آپ کے دل درد سے بھرے ہوئے اور نرم ہیں اس وقت سے فائدہ اٹھا ئیں اور تڑپ تڑپ کر اپنے مولا کو پکار ہیں۔وہی ہمارا حافظ و ناصر ہو جائے۔ہماری کمزوریوں کو معاف فرمائے۔ہمارے گناہوں پر ہمارا غفار وستار خداستاری کی چادر ڈال دے اور بخشش سے نوازے۔اے ہمارے ازلی ابدی خدا بیٹیاں پکڑ کر آ اور ہماری خاص نصرت فرما۔اپنا دست رحمت پھر ہماری جانب بڑھا اور ہم کو اسے مضبوطی سے تھامے رکھنے کی توفیق بخش۔ہمیں وہ نمونہ بنا جو ہمارے سردار ہمارے آقا چاہتے تھے۔نیکی اور تقویٰ کے بیج ہمارے دلوں اور گھروں میں ڈال دے اور ناپاکیوں، بداخلاقیوں سے پاک فرما۔اے ہمارے قادر وقد مر و مقتدر