تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 596 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 596

تاریخ احمدیت۔جلد 22 596 سال 1964ء دن صداقتِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر غیر احمدیوں سے مناظرہ ہوا۔خدا کی قدرت تینوں دن آٹھ آٹھ گھنٹہ بولنے کے باوجود آپ کے گلے میں کوئی نقص نہیں ہوا۔احباب جماعت نے کہا کہ ہمیں تو شرم آتی ہے کہ اس قدر کوفت کے بعد آپ سے کچھ عرض کریں لیکن احمدی مستورات کا اصرار ہے کہ ان میں بھی مولوی صاحب کی تقریر ہو۔آپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو میری خوب مہمان نوازی کی ہے اس لئے ان کا حق زیادہ ہے۔چنانچہ آپ نے مغرب کی نماز کے بعد عورتوں میں بھی تقریر فرمائی۔حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ ۱۹۲۲ء کے موقعہ پر مولوی غلام رسول صاحب را جیکی اور آپ کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔و تبلیغ کو باقاعدہ کرنے کے لئے اس سال میں نے تبلیغ کے حلقے مقرر کئے تھے۔بیشک ہر جگہ اور ہر ضلع میں ہم فی الحال آدمی مقرر نہیں کر سکتے تھے۔مگر پھر بھی جتنے آدمی اس کام کے لئے فارغ ہو سکتے تھے اور جن کو مقامی طور پر کام نہ تھا ان کو مقرر کیا گیا۔یعنی دو مبلغ اس کام کے لئے مقرر کئے گئے۔ایک مولوی غلام رسول صاحب را جیکی اور دوسرے مولوی ابراہیم صاحب بقا پوری۔آئندہ سال امید ہے کہ مبلغین کی جماعت سے جو نئے آدمی نکلیں گے ان کو مقرر کیا جائے گا اور اس سلسلہ تبلیغ کو اور وسیع کر دیا جائے گا۔میرا ارادہ ہے اگر یہ ارادہ خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہو کہ جس طرح کمشنریاں ہوتی ہیں اسی طرح تبلیغ کے حلقے مقرر کر دیں اور انتظام یہ ہو کہ ان حلقوں میں جو آدمی مقرر کئے جائیں وہ اس علاقہ کے لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر تبلیغ کا کام کریں۔اور جب زیادہ آدمی مل جائیں تو پھر ان علاقوں کو ضلعوں میں اور پھر تحصیلوں میں تقسیم کر کے ان میں مبلغ لگا دیئے جائیں اور اس طرح تبلیغ کا ایسا جال پھیلا دیا جائے کہ کوئی جگہ ایسی نہ ہو جہاں ہمارے آدمی نہ پہنچ سکیں۔تبلیغ کے متعلق جو یہ نیا انتظام مقرر کیا گیا ہے۔اس کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ جن علاقوں میں یہ مبلغ مقرر کئے گئے ہیں ان میں بیداری پیدا ہوگئی ہے اور وہاں کے لوگ تبلیغ میں حصہ لینے لگ گئے ہیں۔جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ کئی لوگ سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں اور ایک ایسی جماعت بھی پیدا ہوگئی ہے جو آئندہ داخل سلسلہ ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔