تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 575
تاریخ احمدیت۔جلد 22 575 سال 1964ء علیحدہ انتظام کی وجہ سے اخراجات میں بھی مقابلہ کی رہی۔نیز گذشتہ سالوں کی نسبت سستی قیمت پر کسیر دستیاب ہوئی۔بعض دوستوں نے بہت عمدہ تعاون کا مظاہرہ کیا۔صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب، میاں عبدالمجید صاحب اور مستری شہاب الدین صاحب نے اپنی زمینوں کی کسیر بلا قیمت جلسہ سالانہ کے لئے دی۔فجزاهم الله احسن الجزاء نظامت معلومات و فوری امداد: اس سال کے نئے تجارب میں سے ایک نہایت کامیاب تجربہ نظامت معلومات وفوری امداد کا قیام ہے۔اس نظامت کے ماتحت بیسیوں گمشدہ بچوں کو نہایت قلیل وقت میں ان کے عزیزوں تک پہنچایا گیا اور جلسہ سالانہ کے ہنگامی کاموں اور ضروریات کے موقعہ پر فوری امداد کی ضرورت پیش آنے پر اس محکمہ نے نہایت مستعدی سے کام کیا۔مکرم محمد ارشد صاحب ایم۔ایس۔سی لیکچرار تعلیم الاسلام کالج اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔آب رسانی: ہر سال مہمانوں کو پینے کے پانی کے لئے بہت تکلیف اٹھانی پڑتی تھی۔قیام گاہوں میں گھڑے رکھوائے جاتے تھے لیکن وہ ایک ہی دن میں یا تو ٹوٹ جاتے تھے یا گم ہو جاتے تھے یا چند ایک مہمان انہیں اٹھا کر اپنے کمروں میں بند کر لیتے تھے۔اس طرح گھڑے چھوٹے سائز کے ہونے کی وجہ سے فوراً خالی ہو جاتے تھے۔ماشکی اور سکھے بے کار بیٹھے رہتے تھے۔اس سال نیا تجربہ کیا گیا کہ لوہے کے بڑے بڑے ڈرم تیار کروائے گئے جن میں دوٹوٹیاں لگی ہیں اور ایک ڈرم میں پچاس گھڑوں کا پانی جمع ہو جاتا ہے۔اس سے مہمانوں کو بھی آرام رہا اور ماشکی بھی خالی نہیں رہے۔اس سال ۲۰ ڈرم لئے گئے تھے۔آئندہ سال انشاء اللہ یہ تعداد کم از کم پچاس تک پہنچا دی جائے گی۔امید ہے کہ آئندہ سال پینے کے پانی کی تکلیف بکلی دور ہو جائے گی۔انتظام استقبال: ہر سال اسٹیشن پر استقبال کا انتظام تو بہت عمدہ ہوتا تھا لیکن لاریوں کے اڈہ پر مناسب انتظام نہ تھا۔اس سال اس حصہ کو بھی مضبوط کیا گیا اور ایک مستقل نائب ناظم استقبال کا تقرر کر کے لاریوں کے اڈہ پر استقبال والوداع کے انتظام کو مضبوط کیا گیا۔اس کی وجہ سے لاریوں سے آنے والے مہمانوں کو بہت آرام اور سہولت رہی۔عمومی رپورٹ: جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے مہمانوں کی تعداد میں متوقع اندازہ سے بہت بڑھ کر اضافہ ہو جانے کے نتیجہ میں نیز اجناس کے نرخ بڑھ جانے کی وجہ سے اخراجات جلسہ سالانہ میں بہت زیادتی ہو گئی۔لیکن الحمد للہ صدرانجمن احمدیہ نے منظور شدہ بجٹ میں اضافہ کر کے ہمارے