تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 576
تاریخ احمدیت۔جلد 22 576 سال 1964ء لئے ہر قدم پر سہولت کا سامان بہم پہنچایا۔ہمیں عین ایام جلسہ میں اجناس کی مزید خرید کرنی پڑی جس کی وجہ سے کوفت تو بے شک ہوئی لیکن مہمانوں کو کسی مرحلہ پر ذرہ بھر بھی تکلیف نہیں ہوئی۔می محض خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس سال نان بائیوں اور پیڑا بنانے والیوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی اور باوجود مہمانوں کی زیادتی کے کوئی شخص بھی بھوکا نہیں رہا۔نہ ہی روٹی میں کمی کرنی پڑی بلکہ صبح و شام روٹی بچی ہی نہیں۔خدا کے فضل سے لنگر کے کام کی ایفیشنسی گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں بہت بہتر رہی۔روٹی پکانے کے سلسلہ میں لوہ پر کھانا پکانے کا تجربہ بھی کیا گیا جو کامیاب رہا۔اگر کبھی ہنگامی صورت حالات پیدا ہو تو ان سے کام لیا جا سکتا ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی ہوئی ہے۔کسی کی کوشش کا اس میں دخل نہیں۔دفاتر جلسہ سالانہ : دفتروں کے لئے جگہ کی قلت کے پیش نظر اس سال اس زمین پر جو جلسہ سالانہ کے مستقل دفاتر کے لئے مخصوص ہے خیمہ جات لگا کر دفاتر بنائے گئے۔تمام شعبہ جات کے افسران کے دفتر ایک جگہ ہونے کی وجہ سے انتظامات میں بہت سہولت رہی۔اور مہمانوں کی تکالیف کو بہت قلیل وقت میں دور کیا جاتارہا۔ارادہ ہے کہ آئندہ سال اس جگہ کو چاردیواری سے بند کر کے دفاتر کی تعمیر اور لنگر خانہ پر ہیزی کی تعمیر شروع کر دی جائے۔137