تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 574 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 574

تاریخ احمدیت۔جلد 22 574 سال 1964ء بنے ہوئے لگن اور بڑی بڑی پراتیں ، یہ سب انتظامات اس سال لنگر دارالعلوم میں کئے گئے۔مکرم مرزا طاہر احمد صاحب جو اس لنگر کے ناظم تھے انہوں نے معلمین وقف جدید کی مدد سے بہت جانفشانی سے کام کیا۔جس کے نتیجہ میں اس لنگر سے مہمانوں کو کھانے کے حصول میں کوئی دقت پیدا نہ ہوئی۔لنگر دارالصدر میں پانی کے انتظام کے لئے گذشتہ سال موٹر لگائی گئی تھی۔اس سال لنگر دار الرحمت میں اس تجربہ کو وسعت دی گئی۔جس کی وجہ سے انتظام پکوائی اور دھلائی آلو، گوشت وغیرہ امور میں بہت سہولت رہی۔امید ہے آئندہ سال لنگر نمبرس میں بھی موٹر کے ذریعہ پانی حاصل کر کے مزید سہولت پیدا کی جاسکے گی۔انتظام گوشت : اس سال خدا کے فضل سے انتظام گوشت نہایت عمدہ رہا۔جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مہمانوں کے لئے ایسا عمدہ گوشت سالن کبھی مہیا نہیں کیا گیا جیسا کہ اس سال ہوا۔فالحمدللہ۔امید ہے آئندہ سال اس سے بھی زیادہ بہتر انتظام ہوگا۔انتظام صفائی: انتظام صفائی ابھی بہت توجہ اور اصلاح کا متقاضی ہے۔اس سال رفع حاجت کے لئے سیمنٹ اور لوہے سے ملیں تو بنوائی گئی تھیں لیکن بیوت الخلاء کے قرب میں پانی کے فقدان کی وجہ سے صفائی کا انتظام تسلی بخش نہیں ہو سکا۔نیز اس امر کی ضرورت نہایت شدت سے محسوس ہوئی کہ صفوں سے پردہ کی بجائے اینٹوں کی دیواریں کھڑی کی جاویں۔اس کا مستقل حل یہی ہوسکتا ہے کہ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے ادارے۔نیز انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کی مجالس اور مجلس وقف جدید سب اپنی اپنی جگہ مستقل بیوت الخلاء تعمیر کروائیں تا جلسہ سالانہ پر آنے والے مہمانوں کو تکلیف نہ ہو۔فی الحال آئندہ سال کے لئے یہی دکھائی دیتا ہے کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں ہی مہمانوں کا قیام حسب حالت موجودہ ہوا کرے گا۔اس لئے صدر انجمن احمدیہ کو چاہیئے کہ تعلیمی اداروں کو اس بارہ میں ہدایت کرے کہ وہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی رہائش کے نقطہ نظر سے عمارتوں میں بیت الخلاء اور پینے کے پانی کے ذخیرہ کا انتظام کریں۔میرے خیال میں اس میں خرچ زیادہ نہیں ہو گا لیکن مہمانوں کو بہت سہولت ہو جاوے گی اور منتظمین کو بھی زیادہ دقت نہ ہوگی۔انتظام کسیر: اس سال انتظام کسیر کے لئے علیحدہ نظامت مقرر کی گئی جس کے نتائج بہت خوش کن رہے۔گذشتہ سالوں میں جتنی کسیر اکٹھی کی جاتی رہی اس سے دگنی کسیر اس دفعہ حاصل کی گئی اور