تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 573 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 573

تاریخ احمدیت۔جلد 22 573 سال 1964ء کے لئے میز کرسی پر بیٹھا کر کھانا کھلانے کا انتظام تھا۔یہ انتظام صرف تعلیم الاسلام کالج اور ہوسٹل فضل عمر کے مہمانوں کے لئے بطور تجربہ کیا گیا۔انتظامی لحاظ سے یہ تجر بہ بہت کامیاب رہا۔شہری جماعتوں نے اس کو پسند کیا۔البتہ دیہاتی جماعتوں کا تاثر اس کے خلاف تھا۔وہ چونکہ میز کرسی پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے عادی نہیں ہوتے اس لئے ان کی طرف سے تکلیف کا اظہار کیا گیا۔لیکن اس کے نتیجہ میں فرودگا ہوں میں صفائی رہی۔اس سے قبل پانی اور سالن کے گرنے سے بستروں اور کپڑوں پر جو گند ہو جاتا تھا اس سے بچاؤ رہا۔اسی نظامت کے ماتحت ایک دوسرا تجربہ اس سال یہ کیا گیا کہ جو احباب سپیشل گاڑیوں پر ربوہ سے واپس گھروں کو جاتے ہیں ان کے لئے اسٹیشن پر گاڑی میں کھانا بطور زادراہ دیا گیا۔اس سے مہمانوں کو بہت آرام اور سہولت رہی۔مستورات اور بچوں کو اس سے قبل راستہ میں جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس سے وہ سب بچے رہے۔انشاء اللہ آئندہ سالوں میں اس کو مستقل شکل دے دی جائے گی اور گاڑی میں کھانا تقسیم کرنے کا انتظام زیادہ بہتر شکل میں ہوگا۔نظامت مہمان نوازی کے ماتحت اس سال کا رڈ سسٹم جاری کیا گیا۔ہر فرودگاہ میں رہائش رکھنے والے مہمانوں کو شناختی کارڈ دیئے گئے۔اس سے مہمانوں کی تعداد بھی معین ہوتی رہی۔نیز انتظامی امور میں سہولت کا باعث ہوا۔اس سے چوری کی وارداتیں بھی کنٹرول میں آگئیں۔نظامت اجراء پر چی خوراک: اس سال نظامت اجراء پر چی خوراک میں بھی نئے تجارب کئے گئے۔ان میں سے ایک تجربہ یہ کیا گیا کہ اس سال لنگر دار الرحمت سے متعلق تمام محلہ جات میں تصدیق پرچی کے کارڈ تو صدر صاحبان سے حاصل کئے جاتے رہے لیکن اجراء پرچی کا انتظام تمام محلوں کے لئے لنگر سے متصل مقام پر ناظم صاحب اجراء پر چی خوراک کے ماتحت رہا۔اس سے پرچی حاصل پر کرنے والوں کو بہت سہولت رہی۔اور پر چی حاصل کرتے ہی لنگر سے ان کو کھانا مل جاتا رہا۔اندازہ کیا گیا ہے کہ پرچی جاری کرنے کی رفتار ۵۰ پرچی فی منٹ رہی۔انشاء اللہ آئندہ سال اس انتظام کو تمام لنگروں پر پھیلا یا جاوے گا۔انتظامات لنگر جلسہ سالانہ لنگر دار العلوم ابھی تک با قاعدہ لنگر کی شکل میں تعمیر نہ ہو سکا تھا۔اس سال اس لنگر کو پختہ تعمیر کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔تنوروں پر ٹین کی چادروں کی مستقل چھت، گوشت اور آلو کی دھلائی کے لئے سیمنٹ کے ٹینک، آئے گندھائی کیلئے مناسب انتظام، سیمنٹ سے