تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 572 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 572

تاریخ احمدیت۔جلد 22 572 سال 1964ء رپورٹ نظامت جلسہ سالانہ بابت ۱۹۶۴ء مکرم سید داؤ د احمد صاحب افسر جلسہ سالانہ نے جور پورٹ مرتب فرمائی اس میں تحریر کیا کہ:۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی تائید و نصرت کے ساتھ جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ (۱۹۶۴ء) مورخہ ۲۶۔۲۷ - ۲۸ دسمبر کو نہایت خیر و خوبی کے ساتھ منعقد ہوا۔مہمانوں کی رہائش اور ان کے کھانے و دیگر ضروریات کے انتظامات ۲۳ دسمبر کی شام سے شروع ہو کر ۳۱ دسمبر کی شام تک نظامت جلسہ سالانہ کے سپر در ہے۔اس سال بھی حسب سابق تین لنگر جاری ہوئے۔لنگر دارالصدر نے ۲۳ دسمبر کی شام سے ۳۱ دسمبر کی شام تک مہمانوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا۔لنگر دارالرحمت اور لنگر دارالعلوم ہر دو ۲۴ دسمبر کی شام سے ۲۹؍ دسمبر کی صبح تک جاری رہے۔اس سال ۲۸ دسمبر کی شام کو تینوں لنگروں سے مجموعی طور پر ۶۰۶۸۵ را فراد کو کھانا پیش کیا گیا۔جب که گذشته سال اسی تاریخ کو پر چی خوراک کے مطابق مہمانوں کی تعداد ۴۰۹۵ ۵ تھی گویا اس سال ۶۵۹۰ مہمانوں کی زیادتی پر چی خوراک کے مطابق ہوئی۔جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے مہمانوں کی تعداد کا یہ ریکارڈ ہے۔اس سے قبل کسی جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مہمانوں کی یہ تعداد نہیں ہوئی۔فالحمد للہ علی ذالک۔جلسہ سالانہ کے انتظامات کو مہمانوں کی سہولت کے پیش نظر مختلف نظامتوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔مثلاً نظامت صفائی، نظامت سٹور، نظامت طبی امداد، نظامت مکانات، نظامت معلومات، نظامت اجراء پر چی خوراک، نظامت تصدیق پر چی خوراک، نظامت مہمان نوازی، انتظام گوشت، انتظام تعمیر، انتظام لکڑی ، کوئلہ، انتظام پر ہیزی، انتظام استقبال والوداع، انتظام روشنی ، انتظام آب رسانی ، انتظام صفائی ، انتظام نگرانی و حاضری سامعین، انتظام کسیر وغیرہ وغیرہ۔یہ سب شعبے اور نظامتیں جلسہ سالانہ کے کئی ماہ قبل اپنے اپنے شعبہ سے متعلق امور کو سرانجام دینا شروع کر دیتی ہیں اور جب ربوہ میں مہمانوں کی آمد شروع ہوتی ہے اس وقت تمام کارکنان اور جملہ شعبہ جات ان کی خدمت کے لئے مستعد اور تیار کھڑے ہوتے ہیں۔اس سال نظامتوں سے متعلق بعض چیدہ چیدہ امور ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔نظامت مهمان نوازی: نظامت مہمان نوازی کے ماتحت اس دفعہ مہمانوں کو میز کرسی پر بٹھلا کر کھانا کھلانے کا تجربہ تعلیم الاسلام کالج ہال میں کیا گیا جہاں بیک وقت پانچ صد کے قریب مہمانوں