تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 571 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 571

تاریخ احمدیت۔جلد 22 571 سال 1964ء ایک نظر ڈالی تو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ روئے زمین کی تمام خلقت یہاں جمع ہے اور آنے والوں کا ابھی تانتا بندھا تھا۔صاحب صدر کے حکم پر ایک بزرگ نے سورۃ بقرہ کی چند آخری آیتیں نہایت خشوع سے تلاوت کیں۔بالخصوص وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرۃ: ۲۸۷)۔پر اس کی تکرار دلوں میں اتر گئی۔اس کے بعد غالباً ذکر حبیب کا موضوع تھا جسے ایک سن رسیدہ بزرگ نے بیان فرمایا۔اسے سن کر سامعین نے نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند کیں۔مگر افسوس که وقت ختم ہو جانے کے باعث ان کو بیٹھ جانا پڑا۔مگر سامعین کی خواہش یہی نظر آتی تھی کہ ذکرِ حبیب کی تقریر جاری رہے۔میں غیر از جماعت ہوتے ہوئے بھی اس سے نہایت محظوظ ہوا۔مجھے ایسا لگتا تھا کہ جیسے خدا کی رحمت برس رہی ہے۔اس کے بعد جماعت احمدیہ کے مبلغین نے جو غیر ممالک میں اسلام پھیلانے میں کوشاں ہیں مختلف موضوعات پر تقریریں کیں۔واللہ ان کی کوششیں اور ان کا ایثار دیکھ کر زمانہ سلف کی یاد آ جاتی تھی کہ یہ لوگ دین محمدی کی اشاعت میں کس قدر کوشاں ہیں اور ان کو کیسی کیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بعد ازاں چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے اپنے تاثرات اور مشاہدات بیان فرمائے۔سچ پوچھئے تو مجھے ان کی زندگی پر رشک آنے لگا کہ مملکت پاکستان کا یہ مایہ ناز فرزند اسلام کی اشاعت میں کس قدر سرگرم عمل ہے۔آخر میں غانا سے آئے ہوئے دو افراد نے قرآن کریم کی چند آیتیں پڑھ کر ثابت کر دیا کہ جماعت احمدیہ کے کارکن دنیا کے کناروں تک اسلام پھیلانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جلسہ برخاست ہونے کے بعد مجھے مرزا ناصر احمد صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا جو ہزاروں عقیدتمندوں کے ہجوم میں نہایت خلوص سے ہر آنے والے سے ملاقات فرمارہے تھے۔جب میں رخصت ہو کر بس میں بیٹھا تو میرا ذہن ان تمام شبہات سے پاک تھا جو لوگوں سے احمدیت کے متعلق سن رکھے تھے۔جماعت احمدیہ کے ان کارکنوں کو خراج تحسین پیش نہ کرنا نا انصافی ہوگی جنہوں نے اس عظیم اجتماع کے لئے ہرممکن سہولتیں بہم پہنچائی تھیں۔واقعی یہ جماعت تنظیم میں اپنی مثال آپ ہے۔شاید یہ شعر انہی کے لئے کہا گیا ہے۔ہم سے کچھ آبلہ پا تھک کے جہاں رک جائیں وہ بیاباں بھی گلستان میں بدل جاتا ہے فقط والسلام۔نبی بخش ناصر بھا بڑا ضلع سرگودہا۔66 136